انتخابی وعدوں کی حقیقت بےنقاب،غریبوں کے گھروں پر بلڈوزر، عوام میں شدید بےچینی:انجینئر شہزاد تمنا

 

جالے(محمد رفیع ساگر)

ضلع نائب صدر انصاف کے ضلع نائب صدر انجینئر شہزاد تمنا و بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی (مالے )کے جالے اسمبلی رکن نے

انجینئر شہزاد تمنا نے بہار میں حالیہ سیاسی صورتحال اور غریبوں کے گھروں پر ہونے والی بلڈوزر کارروائی کو ’’انتخابی دھوکہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوران کیے گئے وعدے، مذہبی تقریریں اور 10 ہزار روپے کا لالچ محض ووٹ حاصل کرنے کا ہتھکنڈا تھا، جو اب پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔

 

انجینئر شہزاد تمنا کے مطابق انتخابی مہم میں بلند بانگ دعوے کیے گئے تھے، مگر حکومت بنتے ہی سب سے پہلے غریب اور کمزور طبقے کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کئی غریب خاندانوں کے گھر بغیر اطلاع کے گرا دیے گئے، جس سے لوگ شدید سردی میں اپنے بچوں سمیت دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ گھروں کے ملبے پر کھڑی خواتین اور کپکپاتے بچوں کے مناظر دل دہلا دینے والے ہیں۔ نہ متبادل رہائش دی گئی اور نہ ہی بنیادی سہولتیں۔ لوگ اپنے کپڑے، راشن اور شناختی کاغذات تک ملبے میں ڈھونڈ رہے ہیں۔

 

شہزاد تمنا نے خاص طور پر اس بات پر سوال اٹھایا کہ وہ مذہبی رہنما اور مقرر کہاں ہیں جو انتخابی جلسوں میں مذہب کے نام پر گھنٹوں تقریریں کیا کرتے تھے۔ ان کی خاموشی نے عوام میں ناراضی کو اور بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی عروج پر ہے، روزگار ختم ہوتا جا رہا ہے، اور عوام جن چند ہزار روپے کے عوض ووٹ بیچ آئے تھے، آج اپنے فیصلے پر شدید پچھتا رہے ہیں۔

شہزاد تمنا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے گھر خاندانوں کو فوری رہائش، راشن، گرم کپڑے اور قانونی امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ وقت سیاست کا نہیں، انسانیت کا ہے۔ حکومت کو غریبوں کی فریاد سننی چاہیے۔

Comments are closed.