ہائی کورٹ کے جج نے دیوبند کی عدالتی ورہائشی تعمیر کا ورچول افتتاح کیا

افتتاحی پروگرام میں جج حضرات اوراعلیٰ افسران موجود رہے : عبدالمعین خان
دیوبند،18؍ دسمبر(نامہ نگار)
دیوبند میں نو تعمیر شدہ عدالت کی عمارت اور عدالت سے منسلک جج ودیگر افسران کے لئے تعمیر کی جانے والے فلیٹ کا ورچول طریقہ سے الٰہ آباد ہائی کورٹ جج ارون بھنسالی کے بدست عمل میں آیا ۔اس دوران ہائی کورٹ کی مقررہ کمٹی کے صدر اور جج منوج کمار گپتا اور انتظامی جج سہارنپور عبدالمعین ویڈیو کانفرنسنگ میں موجود رہے ۔ضلع عدالت سہارنپور کے میٹنگ ہال میں منعقد ورچول پروگرام میں چیف جج ارون بھنسالی نیان پروجیکٹوں کے مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ۔پروگرام میں موجود منصف عبدالمعین خان نے کورٹ کی بلڈنگ اورہائشی بلڈنگ کی تعمیر پراطمینان اورمسرت کا اظہار کیا جبکہ جج منوج کمار گپتا نے کمیٹی کی جانب سے ضلع عدالت سے متعلق جاری اسکیموں کی تفصیلات بیان کیں ۔ان کے علاوہ ستیندر کمار جج نے جاری اسکیموں سے متعلق اہم اور نئی تفصیلات سے واقف کرایا ۔اس پروگرام کی نظامت کے فرائض عدالتی جج پوجا گپتا اور سول جج آکانشکا تیواری نے مشترکہ طور پر کیا ۔اس پروگرام میں ڈی ایم منیش بنسل ،ایس ایس پی آشیش تیواری ،سی ایم او ڈاکٹر پروین کمار ،سہارنپور بار ایسوسی ایشن کے صدر ابھے سینی ،جنرل سکریٹری اجے کوشک ،دیوبند بار ایسوسی ایشن کے صدر وِرندرپال سنگھ ،جنرل سکریٹری راکیش کمار آریہ اور اپر ضلع جج سمیت بڑی تعداد میں کورٹ افسران اوربار ایسوسی ایشن کے ذمہ داران وعہدیداران وغیرہ موجود رہے ۔

Comments are closed.