بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار فوری طور پر استعفیٰ دیں

کھوکھلے نعروں کے سہارے اس ملک کی خواتین کا کب استحصال ہوتا رہے گا : عارف انصاری
دیوبند،18؍ دسمبر(نامہ نگار)
ابھیبھاوک سنگھ کے کنوینر عارف انصاری نے صوبہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک باپردہ خاتون کا نقاب کھینچنے کی سخت مذمت کی ہے ۔عارف انصاری نے کہا کہ نتیش کمار کا ذہنی توازن بگڑ چکا ہے اس لئے انہیں فوری طور پر اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجانا چاہئے۔عارف انصاری نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم کی جانب سے دیئے گئے نعرے بیٹی پڑھائو بیٹی بچائو کی اپنی اس گھٹیا حرکت سے جس طرح مٹی پلیڈ کی ہے وہ بے حد شرمناک اور قابل تنقید ہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ ناری شکتی کرن جیسے کھوکھلے نعروں کے سہارے اس ملک کی خواتین کا کب تک استحصال ہوتا رہے گا ۔عارف انصاری نے کہا کہ اگر ملک یا صوبہ کے حکمراں اس طرح کے قابل نفرت کا م کرتے رہیں گے توعام آدمی بھی اس کو نظیر بنالیں گے ۔اس لئے مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو فوراً برخاست کرکے کسی سیکولر ذہنیت کے مالک اور خواتین کے عزت واحترام کرنے والے شخص کو وزیر اعلیٰ نامزد کرے ۔

Comments are closed.