تاریخی ادارہ محمڈن اسکول کا تعلیمی مظاہرہ لائق تحسین : پروفیسر شکیل قاسمی

 

پٹنہ(پریس ریلیز)

سر سید احمد خان کی تعلیمی تحریک کے زیر اثر 1884 میں قائم محمڈن اینگلو عربک اسکول پٹنہ سیٹی کی تعلیمی خدمات غیر معمولی ہے۔ اپنے قیام سے لے کر آج تک اس نے مختلف شعبہ حیات کے لیے کارآمد اور نامور شخصیتیں فراہم کی ہیں۔ آج اسکول کے طلباء اور طالبات کا تعلیمی پروگرام اسکول کی شاندار روایت کے عین مطابق ہے، جس سے کامیاب اور روشن مستقبل کا اندازہ ہو رہا ہے۔ ان کا یہ تعلیمی مظاہرہ لائق تحسین ہے۔ اس کے لیے اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور معلمات مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر مولانا شکیل احمد قاسمی، شعبہ اردو، اورینٹل کالج، پٹنہ سیٹی نے اسکول کے ذریعے منعقد شاندار پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جناب قاسمی نے اپنے خطاب میں معیاری تعلیم کے ساتھ اعلی اخلاقی تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ اس اسکول کا امتیاز ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ حضرات اس پر خصوصی توجہ رکھتے ہیں۔ اسکول کی ہمہ جہت ترقی ہم سب لوگوں کا فریضہ ہے۔ ادارے کے لیے اور آپ سبھوں کے لیے میری نیک خواہشات۔

 

Comments are closed.