رشوت لینے کے الزام میں بہیڑہ تھانہ کے اے ایس آئی معطل،جانچ رپورٹ کے بعد ایس ایس پی جگوناتھ ریڈی جلا ریڈی نے کی کارروائی
جالے(محمد رفیع ساگر)
بہیڑہ تھانہ میں درخواست قبول کرنے کے عوض رقم لینے کے الزام میں تعینات اے ایس آئی لکشمن کمار کو فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق 18دسمبر کی شام بینی پور کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر کو شکایت ملی تھی کہ بہیڑہ تھانہ میں گھوڑھیا گاؤں کے رہائشی ڈھلا یادو سے درخواست قبول کرنے کے بدلے رقم وصول کی گئی ہے۔ شکایت سامنے آنے کے بعد سب ڈویژنل پولیس آفیسر، بینی پور نے پولیس انسپکٹر پنکج کمار، نگران افسر بہیڑہ تھانہ کو معاملے کی جانچ سونپی۔
تحقیقات کے بعد پولیس انسپکٹر پنکج کمار نے دفتر ی حکم نامہ کے تحت اپنی رپورٹ پیش کی، جس میں یہ بات درست پائی گئی کہ اے ایس آئی لکشمن کمار نے او ڈی ڈیوٹی کے دوران درخواست گزار دھلا یادو سے رقم وصول کی۔ تاہم تھانہ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں رقم لیتے ہوئے اے ایس آئی کی واضح فوٹیج دستیاب نہیں ہو سکی۔
معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سب ڈویژنل پولیس آفیسر، بینی پور نے اے ایس آئی لکشمن کمار کے خلاف تادیبی کارروائی کی سفارش کی۔ اس سفارش پر عمل کرتے ہوئے ایس ایس پی دربھنگہ جگوناتھ ریڈی جلا ریڈی نے اے ایس آئی لکشمن کمار کو فوری اثر سے معطل کر دیا ہے۔ معطلی کے دوران انہیں معمول کے مطابق گزر بسر الاؤنس دیا جائے گا جبکہ ان کا ہیڈکوارٹر پولیس سنٹر، دربھنگہ مقرر کیا گیا ہے
Comments are closed.