فقہ شافعی کے اہم مسائل پر رومن اردو میں کتاب کا اجرا، مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت، صدارت مفتی رفیق پورکر فرمائیں گے
ممبئی (پریس ریلیز) نوی ممبئی کے پنویل میں مسجد صفہ مسلمان ناکہ میں آج بعد نماز عشاء فقہ شافعی کے اہم مسائل پر مشتمل ایک کتاب کا رسم اجرا ہونے جارہا ہے جس کی صدارت معروف عالم دین مفتی رفیق پورکر مدنی فرمائیں گے اور فاضل نوجوان، معروف اسلامی اسکالر اور المعہدالعالی الاسلامی حیدرآباد کے نائب ناظم مفتی محمد عمر عابدین قاسمی مدنی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائیں گے، اس موقع پر مفتی محمد عمر عابدین قاسمی مدنی کے ہاتھوں اس اہم کتاب کی رسم اجرا ہوگی اور مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی کا خصوصی خطاب بھی ہوگا، اس تقریب ممبئی، نوی ممبئی اور خطہ کوکن کے معروف علماء کرام شرکت فرمائیں گے جس میں مولانا یاسین قاسمی استاذ دارالعلوم عربیہ تلوجہ، مولانا صادق عبدالرحمن مقادم صدر جامعہ شری وردھن، مولانا عبدالکریم تانڈیل، مولانا ارشد ساٹھویلکر، مولانا ابراہیم ڈونگرکر، مفتی مظفر سین، قاضی حسین ماہیمکر، مفتی محمد اشفاق قاضی، مفتی اظہر نظیر اور مولانا مدثر مقادم قابل ذکرہیں. یہ پروگرام مکتبہ دارارقم لوئر توڑیل علماء کمیٹی پنویل کے زیر اہتمام منعقد ہورہا ہے.
Comments are closed.