امیر شریعت حضرت مولانا صغیر احمد رشادیؒ کی وفات سے بڑا خلا:مولانا خالد سیف اللہ رحمانی
حیدرآباد(پریس ریلیز)
حضرت مولانا صغیر احمد رشادیؒ بلند پایہ عالم دین ، معاملہ فہم منتظم، مقبول استاذ اور کامیاب مصلح تھے، وہ دارلعلوم سبیل الرشاد بنگلور کے تیسرے مہتمم تھے، اور پوری طرح اپنے پیش رو بزرگوں حضرت مولانا ابوالسعود صاحبؒ، اور حضرت مولانا مفتی اشرف علی صاحب باقویؒ کے نقش قدم پر قائم تھے، ان کے عہد میں سبیل الرشاد نے بہت ترقی کی، امارت شرعیہ کرناٹک بھی اپنے بزرگوں کے قائم کئے ہوئے نقش قدم پر گامزن رہا، انھوں نے کرناٹک کے مسلمانوں کی مشکل حالات میں حکیمانہ قیادت کی، اور اب ان کی وفات نے ایک بڑا خلا پیدا کر دیا ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالی امارت شرعیہ کرناٹک اور دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور کو ہر طرح کے فتنوں اور شرور سے محفوظ رکھے اور ملت کا یہ قافلہ اپنا سفر جاری رکھے۔
Comments are closed.