ماہ شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا
پھلواری شریف ۱۹؍جنوری۲۰۲۶ء
حضرت مولانامفتی وصی احمد قاسمی صاحب نائب قاضی شریعت مرکزی دار القضاء امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ وجھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ مورخہ۲۹؍رجب المرجب۱۴۴۷ھ مطابق ۱۹؍جنوری ۲۰۲۶ء روزسوموار کو مرکزی دفترامارت شرعیہ اور اس کی تمام شاخوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا اور ملک کے دیگر مقامات سے بھی رابطہ کیا گیا؛ لیکن کہیں سے بھی چاند دیکھے جانے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اس لئے ۳۰؍ کی رؤیت کا اعتبار کرتے ہوئے مورخہ۲۱؍جنوری۲۰۲۶ء روز بدھ کو ماہ شعبان المعظم ۱۴۴۷ھ کی پہلی تاریخ قرار پائی؛ اس اعتبار سے مورخہ۴؍فروری۲۰۲۶ء روز بدھ کو شعبان المعظم کی ۱۵؍تاریخ ہوگی۔
محمدمجیب الرحمن قاسمی
نائب قاضی شریعت وکنوینر رویت ہلال کمیٹی
امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈ پھلواری شریف،پٹنہ
Comments are closed.