مدرسہ اصلاح المسلمین میں ختم بخاری، مولانا شکیل احمد قاسمی کا خطاب
قرآن کریم خالق کائنات کی طرف سے نازل کردہ آخری اور مکمل دستور حیات ہے، جس میں انسانی زندگی سے متعلق سارے اصول و ضابطے کا بیان ہے۔ رسول اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پوری زندگی احکام الہی کے مطابق گزار کر یہ بتا دیا کہ ایک مومن کی زندگی کس قسم کی ہونی چاہیے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال، افعال اور تقریر کو ہم حدیث کہتے ہیں۔ ایک مسلمان کے لیے قرآن کریم کے احکامات پر عمل اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی، ان کی حدیث اور تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنا لازمی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ، چیئرمین فاران فاؤنڈیشن انڈیا نے مدرسہ اصلاح المسلمین، بھاگلپور میں ختم بخاری کے عظیم الشان جلسہ میں گذشتہ روز خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مولانا قاسمی نے کہا کہ آیت کی تفسیر روایت سے کیے جانے کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے، یہی وجہ ہے کہ احادیث و سنن کو اسلام کے بنیادی ماخذ میں شمار کیا جاتا ہے۔ اسلامی ماخذ میں قرآن کریم کے بعد بخاری شریف کا درجہ ہے، اس کے بعد حدیث کی دوسری کتابیں ہیں۔ احادیث نبوی کا علم حاصل کرنے پر توجہ دی جائے۔ اس پر عمل کرنے سے ہماری عملی زندگی میں اعتدال اور خوشگوار تبدیلی آئے گی، دنیا اور آخرت کی کامیابی نصیب ہوگی۔
Comments are closed.