مدرسہ تعلیم القرآن چار بنگلہ میں سالانہ تعلیمی پروگرام و جلسۂ دستاربندی کا انعقاد

 

ممبئی :

فیض منیر ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام مدرسہ تعلیم القرآن چار بنگلہ، اندھیری میں سالانہ تعلیمی پروگرام اور جلسۂ دستاربندی نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں دارالعلوم دیوبند کے استاد سمیت ممبئی شہر کے معزز علماء کرام اور سماجی شخصیات بڑی تعداد میں نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، اس کے بعد طلبہ نے حمد و نعت پیش کی۔ اس موقع پر مدرسہ کے طلبہ خوبصورت پروگرام پیش کیا طلبہ نے مختلف عنوانات پر اردو، ہندی اور انگریزی زبانوں میں تقاریر پیش کر کے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ چند طلبہ نے مدرسہ کا ترانہ بھی پیش کیا۔ پروگرام کی نظامت کی ذمہ داری مفتی حفیظ اللہ صاحب نے بحسن و خوبی انجام دی جب کہ مسابقہ کے حکم کا فریضہ مولانا حفظ الرحمن صاحب قاسمی اور مولانا سراج صاحب قاسمی نے پورا کیا

طلبہ کے تعلیمی پروگرام کے اختتام پر تقریری مقابلہ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو ان کی صلاحیتوں کے اعتراف میں انعامات سے نوازا گیا۔

بعد ازاں حفاظِ کرام کی دستاربندی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں تقریباً سولہ طلبہ نے حفظِ قرآنِ کریم کی سعادت حاصل کی۔ معزز علماء کرام نے حفاظ کے سروں پر دستار باندھی۔ اس موقع پر حفاظ کے اہلِ خانہ بھی موجود تھے۔

پروگرام کے مقررِ خصوصی مفتی نوشاد نوری صاحب نے اپنے کلیدی خطاب میں مدرسہ کے تعلیمی و دینی ماحول کو سراہتے ہوئے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ دینی تشخص کے ساتھ ثابت قدم رہنا وقت کی اہم ضرورت ہے، دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کا حصول بھی ضروری ہے تاکہ دونوں کے درمیان توازن قائم رہے۔ انہوں نے علم کے ساتھ عمل پر زور دیتے ہوئے اچھا اور سچا مسلمان بننے کی تلقین کی۔

اس موقع پر بزرگ عالمِ دین قاری صادق خان صاحب نے حاضرین سے اپیل کی کہ وہ کم از کم اپنے ایک بچے کو دینی تعلیم کے لیے ضرور وقف کریں، کیونکہ یہی بچے والدین کے لیے دنیا و آخرت کا سرمایہ ثابت ہوں گے۔

پروگرام کے آخر میں ادارے کے سرپرست اور فیض منیر کالینا ٹرسٹ کے ذمہ دار مفتی عبدالرشید صاحب نے اپنے خطاب میں طلبہ اور حاضرین کو عمدہ اخلاق و کردار اپنانے کی نصیحت کی اور قیمتی ہدایات سے نوازا۔

جلسہ کا اختتام قاری صادق خان صاحب کی دعا پر ہوا۔

پروگرام میں ٹرسٹ کے سرکردہ اراکین نے شرکت کی اس کے علاوہ دیگر معزز علماء مولانا اسلم صاحب قاسمی، مولانا زاہد صاحب قاسمی، مفتی حفیظ اللہ صاحب قاسمی، مولانا حفظ الرحمن، مولانا سراج صاحب قاسمی اور دیگر معزز علماء آخر تک موجود رہے۔ اس موقع پر ادارے کے تعلیمی امور کے زمہ دار مولانا مسیح اللہ صاحب مظاہری بھی بنفس نفیس شریک رہے اور پروگرام کے بعد طلبہ و اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا۔

عشائیہ کے بعد طلبہ و ذمہ داران کی موجودگی میں طلبہ کے درمیان من جانب مدرسہ قیمتی تحائف پیش کے گئے جس میں قیمتی کپڑے ، قرآن مجید مصلی ، کتابیں اور نقد روپیہ بھی دئے گئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

Comments are closed.