وفاق المدارس الاسلامیہ امارت شرعیہ کا سالانہ امتحان جاری: مفتی محمدثناء الہدی قاسمی
پھلواری شریف(پریس ریلیز) وفاق المدارس الاسلامیہ امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ وجھار کھنڈ سے دوسو تہتر مدارس ملحق ہیں ، جن میں اطفال ،حفظ وناظرہ قرآن اور عربی ششم تک کے مدارس شامل ہیں ، ان مدارس کاسالانہ امتحان ایک ساتھ وفاق المدارس کے زیر انتظام ہوتاہے،کاپیاں اور سوالات مراکز امتحان تک پہونچائے جا تے ہیں،امتحان کے بعد کاپیاں مرکزی دفتر امارت شرعیہ منگوائی جاتی ہیں اور پھر اس کی جانچ کاکام شروع ہوتاہے،ہماری کوشش ہوتی ہے کہ نصف رمضان تک نتائج امتحان بھیج دیے جائیں ،جو امتحانات اطفال وغیرہ کے زبانی ہوتے ہیںان کے نتائج بھی وفاق میں جمع ہوجاتے ہیں ،ہماری کوشش ہوتی ہے کہ تمام مراکز پر نگراں، ممتحن بھیجے جائیںاور اس کے لیے ملحقہ مدارس کے اساتذہ کو مراکز امتحان پر بھیجاجاتاہے ،ان خیالات کااظہار وفاق المدارس الاسلامیہ کے ناظم مفتی محمدثناء الہدی قاسمی نے کیا،انہوں نے فرمایا کہ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ جن کوممتحن یانگراں کے طورپر نامزد کیا گیا تھا وہ کسی عذر کی وجہ سے نہیں پہونچ سکے ،ایسے میں ناظم وفاق کامشورہ ہے کہ مقامی طور پر اس کانظم کرلیاجائے اور اس کی اطلاع دفتر وفا ق کو دی جائے ،بروقت دفتر وفاق کو اطلاع ملنے سے کبھی ہمارے لیے ممکن ہوتاہے کہ کسی دوسرے مدرسہ سے ممتحن اور نگراں بھیج دیاجائے،ناظم وفاق نے کہا ہے کہ ۲۷؍جنوری سے امتحانات شروع ہوگئے ہیں ،خبروں کے مطابق صاف وشفاف ماحول میں امتحانات جاری ہیں،یہ اطلاع مولانا محمد سعید کریمی رفیق وفاق المدارس الاسلامیہ امارت شرعیہ نے دی ۔
Comments are closed.