مدرسہ امام شاطبی تحفیظ القرآن میں روح پرور تقریب، حفاظِ قرآن کی عزت افزائی

 

نئی دہلی ( حذیفہ)

اوکھلا کے جوگا بائی ایکسٹینشن میں واقع مسجد التقویٰ کے زیرِ اہتمام مدرسہ امام شاطبی تحفیظ القرآن الکریم میں آج بعد نمازِ جمعہ قرآنِ کریم حفظ مکمل کرنے والے طلبہ کی دستار بندی کی ایک روح پرور اور باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں علماء کرام، فضلاء اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر معروف عالمِ دین مولانا مفتی عبد السمیع قاسمی نے قرآنِ کریم کی عظمت، اس کی برکتوں اور حفاظِ قرآن کے بلند مقام و مرتبہ پر پُراثر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حافظِ قرآن امت کا سرمایہ اور معاشرے کے لیے باعثِ برکت ہوتا ہے، اور اس کی تعظیم دراصل قرآن کی تعظیم ہے۔

جن خوش نصیب طلبہ کی دستار بندی عمل میں آئی ان میں

حافظ جاوید اختر ولد محبوب، حافظ تجیب الرحمن ولد میزان الرحمن، حافظ محمد عبداللہ ولد نسیم احمد، حافظ محفوظ عالم ولد انعام الحق، حافظ لعل محمد ولد ابو صالح، حافظ محمد اختر ولد محمد اسلم محمدی اور حافظ فضل الرحمن ولد محمد اسلم محمدی شامل ہیں۔

پروگرام کی نظامت مدرسہ کے ناظم و مہتمم مولانا ڈاکٹر عزیر احمد قاسمی نے انجام دی۔ انہوں نے اس موقع پر اساتذہ کی محنت، والدین کی قربانیوں اور طلبہ کی استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نئی نسل کو قرآن سے جوڑنے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔

ادارہ کے تمام اساتذہ نے، بالخصوص حافظ معاذ کی نگرانی میں، تقریب کو کامیاب بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

تقریب میں مقامی افراد کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں علماء و معززین شریک ہوئے، جن میں خاص طور پر

حافظ عبدالقادر عزیر، حافظ حذیفہ عزیر، مولانا شمیم احمد (تنظیم ابنائے قدیم دارالعلوم دیوبند)، حافظ معاذ عزیر، الحاج محمد اسلام، حاجی نور محمد، حاجی ذکی، بھائی شمعون اور طباخ دانش کے نام قابلِ ذکر ہیں۔

آخر میں مولانا مفتی عبد السمیع قاسمی کی رقت آمیز دعا پر یہ بابرکت اور روحانی تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

 

Comments are closed.