فتنہ ٔ شکیلیت کے سد باب کے لیے ائمہ کرام کمر بستہ ہوں: تنظیم ائمہ و خطبا مساجد

 

پھلواری شریف (محمد اسعد اللہ قاسمی) مورخہ 11 شعبان المعظم 1447 ھ مطابق 31 جنوری 2026 روز سنیچر شاہی سنگی مسجد پھلواری شریف پٹنہ میں مولانا عظیم الدین رحمانی صاحب کی صدارت میں تنظیم ائمہ و خطبہ مساجد کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی،جس میں تنظیم کے صدر مولانا عظیم الدین رحمانی صاحب کے علاوہ جناب مولانا گوہر امام قاسمی صاحب شاہی سنگی مسجد، مولانا محمد ساجد رحمانی صاحب مسجد مسجد ابو بکر، مولانا محمد اسعد اللہ قاسمی مسجد سجاد اپناگھرانہ، مفتی تبریز عالم قاسمی مسجد قربان عیسیٰ پور،رضوان افسر مظاہری بی بی گنج دانا پور،مولانا محمد مولانا صادق حمیدی مدینہ مسجد خلیل پورہ،مولانا شاکر کریم قاسمی مسجد سعیدیہ رحمن نگر،قاری اسامہ مسجد الباقی سر سید کالونی، عبدالماجد دوگھریاوی مسجد بلال آزاد نگر،محمد عرفان صاحب مسجد بلال نیورہ،مولانا عبدالباسط سجادی نوری مسجد عیسیٰ پور،مولانا عبدالہادی سبیلی شہباز پورہ،مفتی شریف مظاہری مسجد محمدی روزی نگر نہسہ،مولانا معین الدین ندوی خلیل پورہ بڑی مسجد،مولانا مفتی مہتاب مظاہری مسجد تاجور البا کالونی،مولانا ضیاء الحق رحمانی مسجد عبدالغنی نہسہ،مولانا محمد توقیر عبداللہ کرجی جامع مسجد، مولانا محمد ناظم اختر مسجد حضرت عمر فاروق،قاری اشتیاق احمد مسجد ریاض الجنۃ آر کے نگر،مولانا محمد سیف اللہ قاسمی مخدوم راستی مسجد،مولانا محمد سلیمان مسجد ریاض الجنۃ آر کے نگر،مولانا شاہد قاسمی مریم مسجد مولیٰ باغ،مولانا احترام الرحمن قاسمی مسجد پاٹلی پترا کالونی، مولانا جلاء العظیم شاہی مسجد بہار ویٹنری کالج،مولانا محمد شمیم عالم مدرسہ معاذ بن جبل نیورا، قاری محمد امام الدین نعمانی ملی مسجد،مولانا محمد معاذ قاسمی حشمت ولا سمن پورہ،رونق افروز صاحب سمن پورہ وغیرہ خاص طور پر شریک رہے،مجلس کی ابتدا قاری عبدالماجد امام مسجد بلال آزاد نگر نہسہ کی تلاوت کلام پاک اور مولانا جلاء العظیم شاہی مسجد بہار ویٹنری کالج کی نعت پاک سے ہوئی،تمہیدی کلمات جناب مولانا مفتی تبریز عالم قاسمی صاحب امام وخطیب مسجد قربان عیسی پور نے پیش کی،صدر محترم مولانا عظیم الدین رحمانی صاحب نے فرمایا کہ اس وقت فتنہئ ارتداد زور وں پر ہے اور اس کی جڑیں دن بدن مضبوط ہوتی چلی جا رہی ہیں،خاص طور پر شکیل بن حنیف کا فتنہ اس وقت امت مسلمہ کے لیے ایک چیلنج اور ایمان والوں کے لیے ایمان سے دوری کرنے کا ایک بڑا سبب بن رہاہے، انہوں نے اس فتنے سے لوگوں کو آگاہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے تنظیم ائمہ و خطباء مساجد کی طرف سے ایک اجلاس منعقد کیا جائے اور ارتداد کے سدباب کے لیے ضروری اقدام کیے جائیں، اسکول کالج میں پڑھنے والے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں خاص طور پر اس کا شکار ہو رہے ہیں اس لیے ہم لوگوں کو اس کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے،مفتی تبریز عالم قاسمی نے اس پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہو ئے فرمایا کہ منظم طریقے پر اس کے لیے ہم ائمہ کرام کو محنت کرنی ہے، مسجد کے ممبر و محراب سے اس فتنے کے سدباب کے لیے لوگوں سے اپیل کرنی ہے،ائمہ کرام کی محنت سے بعض وہ لوگ جو اس فتنے کے شکار ہوئے انہوں نے الحمدللہ توبہ بھی کیا ہے، اس لیے ہمیں کمر بستہ ہو کر مضبوطی کے ساتھ امت کے درمیان اس فتنے سے آگاہی کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے؛تاکہ ہمارا ایمان محفوظ رہ سکے اور ہم دنیا سے ایمان کے ساتھ رخصت ہوں،مولانا گوہر امام قاسمی امام و خطیب شاہی سنگی مسجدو سکریٹری تنظیم ائمہ خطبہ مساجد نے ائمہ کرام سے درخواست کی ہے کہ وہ لٹریچر فتنہ ئشکیلیت کے خلاف لٹریچر تیار کرکے لوگوں میں تقسیم کریں اور سوشل میڈیا کے ذریعے سے بھی لوگوں تک پہنچائیں،خاص طور سے ائمہ کرام کو مواد فراہم کریں تاکہ اس طرح کے فتنے کے جو لوگ شکار ہیں ان کو بروقت جواب دے کر ان کے ایمان کی حفاظت کی جا سکے،مولانا رضوان افسر مظاہری صاحب امام و خطیب بی بی گنج دانہ پور پٹنہ نے کہا کہ اپنے اپنے حلقے میں ہم لوگ میٹینگ بھی رکھیں اور وہاں کے ذمہ داروں کو ساتھ لے کر اس کے سد باب کے لیے کوشش کریں، مولانا محمد ساجد رحمانی صاحب امام و خطیب مسجد ابوبکر فیڈرل کالونی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ شعبان المعظم کی 15/ تاریخ (شب برأت)جو عبادت کی رات ہے اس میں خرافات سے پرہیز کریں اور زیادہ سے زیادہ عبادت میں اپنے آپ کو مصروف رکھیں،ائمہ کرام لوگوں کو اس کی طرف توجہ دلائیں،میٹنگ میں ائمہ کرام نے لوگوں سے اپیل کی کہ رمضا ن المبار ک کا بابرکت مہینہ آنے والا ہے،یہ مہینہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بندوں کے لئے خصوصی رحمت کا مہینہ ہے اس لئے اس میں عبادت کا خاص اہتمام کریں،گناہوں سے بچیں اور خیر کے کاموں کی طرف توجہ دیں،رمضان المبارک کی تیاری اسی وقت سے شروع کردیں، میٹنگ کے اخیر میں عالمی شہرت یافتہ اور سلسلہ نقشبندیہ کے صاحب نسبت بزرگ مولانا حافظ پیر ذوالفقار نقشبندی ؒ،مولانا اخترامام عادل قاسمی منورہ شریف سمستی پور کے والد محترم مولانا محفوظ الرحمن نقشبندیؒ،مولانا الفت حسین مظاہری، مدرسہ محمدیہ جوگبنی،خانقاہ رحمانی کے شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالسبحان رحمانی،جامعہ رحمانی مونگیر کے معروف استاذ مفتی اعجاز قاسمی صاحب اور حافظ عرفان صاحب مدھوبنی کے انتقال پر ملال پر ان تمام مرحومین کے لیے ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا اور صدر محترم کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔

Comments are closed.