چودہری ظفر اسلم کاٹپوری کے انتقال پر سیاسی سماجی ملی راہنماؤں نے کی تعزیت ، ظفر اسلم کے انتقال سے میوات بھر میں احساس غم کا ماحول:مولانا راشد قاسمی
نوح میوات(پریس ریلیز)
گزشتہ دنوں ظفر اسلم کاٹپوری کے انتقال ہونے پر علاقہ میوات کے سرکردہ و نمائندہ شخصیات کا تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، آج مرحوم کی رہائش گاہ واقع فیروز پور جھرکہ پر میوات کے سیاسی سماجی ملی سرکردہ شخصیات تعزیت کو پہونچے اس موقع پر تعزیت کنندگان نے بڑے بھائی چوہدری اعجاز اور مرحوم کے بیٹے زوہیب کاٹپوری سے ملاقات کی اور انہیں دلی تسلی دی، تعزیت کنندگان میں شاہین سمش دھوج، سماجی رہنماء مولانا محمد صابر قاسمی، جمعیتہ علماء صوبہ راجستھان کے صدر مولانا راشد قاسمی، عبد اللہ، و عمر محمد سمیت درجنو لوگ پہونچے،
اس موقع پر مولانا راشد میل کھیڑلا نے کہا کچھ ہی دن قبل فیروز پور جھرکہ میں نمبردار پیٹرول پمپ کے افتتاحی تقریب کے موقع سے ہوئی مرحوم سے ملاقات آخری ملاقات ثابت ہو گئی، آج ان کے غیر یقینی موت پر میوات بھر میں احساس غم کا جذبہ پایا جا رہا جو مرحوم کی سیاسی سماجی ملی حلقوں میں غیر معمولی مقبولیت کی علامت ہے، انہوں نے کہا کہ جو بندہ رب کے نزدیک محبوب ہوتا ہے پھر اس کی شخصیت کی محبت عوام الناس میں بھی اللہ تعالیٰ پیدا کر دیتا ہے، علاوہ ازیں موصوف سمیت سبھی تعزیت کنندگان نے مرحوم کے سماجی و ملی کاز میں پیش پیش رہنے کو سراہا خصوصاً،گزشتہ سال فیروز پور جھرکہ میں تبلیغی جلسہ کے انعقاد سے لیکر فیروز پور جھرکہ سے پنجاب و جموں کشمیر میں راحت رسانی کے کاموں میں پیش پیش رہ کر رفاہی امور کی قائدانہ سرگرمیوں کو خوب سراہا،مرحوم چودہری ظفر اسلم، سابق وزیر داخلہ ہریانہ مرحوم چودہری سردار خاں کے بیٹے اور کانگریس کے موجودہ پونہانہ حلقہ اسمبلی پونہانہ سے ایم ایل اے چوہدری محمد الیاس کاٹپوری کے چیچیرے بھائی تھے، قابل ذکر ہے کہ میوات کے چند سیاسی چنیندہ خانوادوں میں کاٹپوری خاندان ایک ہے، جس خاندان کے چار شخصیات میوات کی اسمبلی سے لیکر پارلیمنٹ تک سیاسی نمائندگی کر چکے ہیں، جس میں مرحوم چودہری رحیم خاں، چودہری سردار خاں، چودہری محمد الیاس، چودہری حبیب الرحمن کا نام آتا ہے، کاٹپوری خاندان نے گاؤں کی سرپنچی سے سیاست کا آغاز کیا اور ریاست کی وزارت داخلہ سے لیکر ہندوستان کی میمبر پارلیمنٹ تک میوات کی نمائندگی کی، اس کے علاوہ سیاسی شخصیات میں عمر پاڈلا مولانا محمد صابر قاسمی نے مرحوم ظفر اسلم کے ساتھ کیے سماجی ملی کاز کا خصوصی ذکر کیا
Comments are closed.