خدمتِ انسانیت ہی جمعیۃ کا اصل سرمایہ ہے: مولانا صدرِ عالم قاسمی
فاطمہ الزہراء اسکل سینٹر کے داخلوں میں اضافہ پر زور دیا گیا
ممبئی(پریس ریلیز)جمعیۃ علماء گوونڈی ممبئی کی مجلسِ منتظمہ کی ایک اہم میٹنگ مسجد قباء گوتم نگر میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت حافظ شمس الحق (صدر جمعیۃ علماء گوونڈی) نے فرمائی۔
اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، بعد ازاں بارگاہِ رسالت ﷺ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا گیا۔
جنرل سکریٹری مولانا صدرِ عالم قاسمی نے ایجنڈے کے مطابق کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مجلس عاملہ کی رپورٹ پیش کی۔ سابق آفس سیکریٹری حافظ عبدالرشید کے انتقال پر ان کو خراج عقیدت پیش کی گئی اور ان کی جگہ قاری یوسف صاحب کا تعارف کرایا گیا، نیز اراکین سے مکمل تعاون کی اپیل کی گئی۔
اجلاس میں رمضان المبارک 2026 کے پیش نظر راشن کیٹس کی تقسیم پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ بتایا گیا کہ گزشتہ سال الحمدللہ 500 سے زائد راشن کیٹس تقسیم کی گئی تھیں، جن میں تقریباً 150 کیٹس علماء کرام کے لیے مخصوص تھیں۔ امسال ایک راشن کیٹ کی قیمت 1810 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اجلاس میں درج ذیل حضرات و اداروں کی جانب سے راشن کیٹس کا اعلان کیا گیا:
حافظ شمس الحق، مولانا شکیل و مولانا رمضان،مولانا مبارک و مفتی احمد،مولانا محمداسید قاسمی،مولانا اشفاق و حافظ عصمت اللہ ،مولانا ثناء اللہ، حاجی نعیم فتحپوری ،مولانا عطاء اللہ ،مولانا ذاکر ،تنویر بھائی ،افضل بھائی بیگ والے و مولانا اشرف ،حاجی دلشاد عالم کی ٹیم ۔
اس موقع پر تمام معاونین سے گزارش کی گئی کہ مقررہ وقت پر رقم جمع کروائیں تاکہ رمضان المبارک میں مستحقین تک راشن کیٹس بروقت پہنچائی جا سکیں۔
اجلاس میں فاطمہ الزہراء اسکل سینٹر کے داخلوں میں اضافہ کے لیے بھی زور دیا گیا اور آنکھوں کے میڈیکل کیمپ کی رپورٹ پیش کی گئی۔ مزید برآں مرکزی جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی مالی اعانت کے سلسلہ میں خصوصی اپیل کی گئی۔
آخر میں مولانا شکیل ندوی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔
Comments are closed.