کالی کٹ -مرکز میں رمضان لیالی ‘مہم کا شاندار افتتاح ملک کی متعدد ریاستوں میں دعوت افطار ،رمضان خطبات ،فلاحی وسماجی خدمات کا اعلان

 

کالی کٹ (عبدالکریم امجدی )

کیرالہ کے کالی کٹ مرکز الثقافۃ السنیہ میں پورے ۳۰؍دنوں کیلئے رمضان المبارک کے موقع پر رمضان لیالی مہم کا شاندار آغاز کیا ۔جسکا مقصد ماہ رمضان میں روحانی بیداری،اخلاقی ذمہ داری ،اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے ۔اس سلسلہ میں گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے آج یہاں رمضان لیالی کیمپین پروگرام کا شاندار افتتاح کیا ۔جس کے تحت ملک کی متعدد ریاستوں میں دعوت افطار ،رمضان خطبات ،دعوتی پروگرام،رمضان کٹ کی تقسیم ،غریبوں اور یتیموں کی امدادسمیت کئی فلاحی وسماجی خدمات شامل ہیں ۔پورے ۳۰ ؍دنوں کیلئے یہاں کیمپس میں روحانی پروگرام ،رمضان خطبات ،تعلیمی اور سماجی فلاح وبہبودی وسیع پیمانے پر منعقد ہوگا ۔ جس میں حفاظ طلبا ،مسافر ،مزدور اور اہل ثروت حضرات ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوتے ہیں ،اس کے لئے باضابطہ طور پر استقبالیہ کمیٹی کی تشکیل بھی کی گئی ہے ۔رمضان لیالی پروگرام کے تحت ۱۶ رمضان کو بدر الکبریٰ ،روزنہ مسجد الحاملی میں حلقہ ذکر ،رمضان تقریر ،اجتماعی افطار ،بردہ مجلس ،ختم القادریہ ،شاذلی راتب کا انعقاد کیا جائے گا ۔

رمضان لیالی افتتاحی سیشن سے شیخ ابوبکر احمد نے اپنے پیغام میں کہاکہ رمضان المبارک نہایت ہی بابرکت اور عظمت والا مہینہ ہے ۔اس میں نیکیوں کا اجر بڑھ جاتا ہے ،رحمت ومغفرت کے دوروزے کھل جاتے ہیں ۔مسلمان اس ماہ مقدس کی قدر کریں ،خیرات وصدقات ،عبادات وریاضت کے ذریعہ اللہ کی رضا حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ شیخ ابوبکر احمد نے کہاکہ رمضان المبارک نیکیوں، ہمدردی اور عبادات کا مہینہ ہے، جس میں غریبوں، مسکینوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا دینی اور سماجی ذمہ داری ہے۔ اس مبارک مہینے میں زکوٰۃ، صدقات، راشن کی تقسیم، اور افطاری کا اہتمام کرکے ضرورت مندوں کی معاونت کی جاتی ہے، جو ان کے لیے بڑی راحت کا باعث بنتی ہے۔واضح رہے کہ رمضان المبارک میں مرکز الثقافۃ کے تحت ہر سال بڑے پیمانے پر دعوت افطار اور روحانی زندگی کو مضبوط کرنا اور کمیونیٹی کی فلاح وبہبودی کو فروغ دیا جاتا ہے ۔ علاوزہ ازیں ملک کی متعدد ریاستوں کے تعلیمی بیداری ،روحانی پروگرامس ،غریبوں ،مزدوروں اور بے سہاروں کی مدد کی جاتی ہے ۔ جس سے لاکھوں لوگ مستفیض ہوتے ہیں ۔

Comments are closed.