بیت المال امارت شرعیہ کو مضبوط و مستحکم رکھنے میں اپنا بھر پورتعاون دیں :حضرت امیر شریعت
پٹنہ (پریس ریلیز) امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ ومغربی بنگال کے امیر شریعت حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی صاحب نے ملک کے اہل خیر حضرات سے مخلصانہ اپیل کی ہے کہ امارت شرعیہ کے بیت المال کے نظام کو مضبوط ومستحکم بنائیں خاص طور پر ماہ رمضان المبارک کے موقع پر اس نظام کو مستحکم رکھنے میں اپنا بھر پور تعاون دیں کیونکہ امارت شرعیہ بہار ، اڈیشہ، جھارکھنڈومغربی بنگال مسلمانوں کی ایک باوقار دینی ، شرعی رفاہی وفلاحی تنظیم ہے ، جس کے ذریعہ ملت کی وحدت واجتماعیت ، مسلم معاشرہ کی اصلاح، مذہبی و آئینی حقوق کی حفاظت ، تعلیم کی اشاعت ، دینی و ملی شعائر کی بقا اور خدمت خلق جیسے امور انجام پا رہے ہیں ، خصوصا ً ہندوستان میں مسلم پرسنل لا کے تحفظ ، مساجد و مقابر کی حفاظت و صیانت اور اس جمہوری ملک میں مسلمانوں کو ایک بیدار ملت اور با وقار قوم کی حیثیت سے زندہ رکھنے، جیسے میدانوں میں امارت شرعیہ جس جرأت و ہمت کے ساتھ کامیاب رہنمائی کرتی رہتی ہے، وہ آپ کے سامنے ہے ،حضرت امیر شریعت نے فرمایا کہ امارت شرعیہ کے شعبوں میں ایک شعبہ بیت المال ہے ، جو پورے نظام امارت کے لئے دل کی حیثیت رکھتا ہے ، اسی کے ذریعہ تمام شعبوں کے اخراجات پورے ہوتے ہیں ، اسی سے یتیموں ، بیواؤں ، معلمین ، غریب طلبہ کے تعلیمی اخراجات میں مددو نادار لڑکیوں کی شادی میں امداد اور دوسرے ضرورت مندوں کی حاجت روائی ہوتی ہے ، فرقہ وارانہ فسادات، قدرتی حادثات،و آفات اور سیلاب و آتشزدگی وغیرہ کے موقع پر مصیبت زدہ لوگوں کی امداد بھی اسی سے کی جاتی ہے اوردین و ملت کے مختلف کاموں میں بیت المال ہی سے رقمیں خرچ کی جا تی ہیں ، ان کے علاوہ خدمت خلق کے لیے مولانا سجاد میموریل اسپتال قائم ہے ، جس میں آؤٹ ڈور ، میٹرنٹی ہوم ، جانچ گھر، الٹرا ساؤنڈ اور اکسرے کی سہولت کے ساتھ ساتھ دانت ، ناک ، آنکھ ، کان اور ہڈی کے شعبے الگ الگ قائم ہیں ، ٹی بی کے مریضوں کا مکمل علاج مفت کیا جا تا ہے ، مختلف مقامات پر آنکھوں کی جانچ اور دیگر امراض کے علاج کے لیے کیمپ لگائے جا تے ہیں ، اس کے علاوہ کینسر اور دوسرے مہلک مرض سے متعلق لوگوں میں بیداری پیدا کرنا اس اسپتال کا خاص کام ہے ۔ ہاسپیٹل کے نظام کو وسعت دینے کی غرض سے اوپری حصہ کی چھت کی ڈھلائی کرائی گئی ، بقیہ کاموں کو جلد مکمل کرکے نئے شعبہ جات قائم کرنے کا ارادہ ہے۔پھلواری شریف کے علاوہ کریسنٹ ہیلتھ کیئر سنٹر برلا مندر روڈ پٹنہ، اور امارت ہیلتھ سنٹر راور کیلا میں قائم ہیں ، جن سے ہزاروں غریب و بے سہارا مریضوں کو فائدہ پہونچ رہا ہے ۔ کئی مقامات پرہاسپیٹل کے قیام کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے اور بعض جگہوں پر ہاسپیٹل کی تعمیر کا کام چل رہا ہے۔اس سال جاڑے کے موسم میں ہزاروں افراد کے درمیان گرم کپڑے اور کمبل تقسیم کیے گئے ، جس سے لوگوں نے راحت محسوس کی ۔ بہار کے کئی اضلاع کے متعدد مواضعات میں آتشزدگی سے عظیم تباہی ہوئی ، متأثرہ مقامات پر راحت رسانی کا کام کیا گیا ، مآب لنچنگ کے شکار کئی گھرانوں کی مالی مدد کی گئی ، یکساں سول کوڈاور تحفظ اوقاف جیسے اہم اور نازک معاملہ میں امارت شرعیہ نے بالخصوص مسلمانوں کے ذریعہ اپنی رائے بھیجوانے میں قائدانہ کردار ادا کیا بعض مقدمہ کی پیروی کورٹ میں باضابطہ کی جارہی ہے، جس پربڑی رقم بیت المال سے خرچ ہوتی ہے ، پھلواری شریف کے علاوہ بہار ، اڈیشہ و جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع میں قائم ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ ہر سال سیکڑوں نوجوانوں کو باروزگار بنایا جا تا ہے۔سینکڑوںدینی مکاتب قائم ہیں ، جن کے اخراجات امارت شرعیہ پورا کرتی ہے ، یہ مکاتب بنیادی دینی تعلیم کی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ موجودہ حالات کو سامنے رکھتے ہوئے امارت شرعیہ نے سی بی ایس ای طرز کے اسکول امارت پبلک اسکول کے نام سے گذشتہ سالوں میںکئی مقامات پر شروع کرائے، جس میں تعلیمی وتعمیری سرگرمیاں جاری ہیں، ان کے علاوہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ میں دینی مکاتب اور معیاری عصری اداروں کے قیام کی تحریک مسلسل چل رہی ہے ، متعدد مقامات پر کئی نئے اسکول بھی قائم ہوئے ہیں۔ اللہ کے فضل و کرم سے حالیہ دنوں میں دارا لقضاء کا نظام بھی کافی وسیع ہوا ہے اور کئی نئے دار القضاء قائم ہوئے ہیں ، المعہد العالی سے ہر سال علماء افتاء و قضاء کی تربیت پاتے ہیں ، یہ پورے ملک کی سطح پر اپنی نوعیت کا مثالی ادارہ ہے، اس سے تربیت پانے والے علماء ملک کے مختلف مقامات پر اہم خدمات انجام دے رہے ہیں ۔دار العلوم الاسلامیہ قائم ہے ، جس میں دورۂ حدیث (فضیلت) تک تعلیم دی جاتی ہے ۔ مدارس اسلامیہ میں معیاری تعلیم ،نصاب و نظام تعلیم اور امتحان میں یکسانیت لانے کے لیے وفاق المدارس الاسلامیہ قائم ہے ،بنیادی دینی تعلیم کے مکاتب کی تحریک بھی زوروں پر چل رہی ہے، اس سال بڑی تعداد میں خود کفیل مکاتب دینیہ امارت شرعیہ نے قائم کئے ہیں۔ قبل سے سو سے زائد مکاتب کا وظیفہ امارت شرعیہ سے جاری ہے، نیز مرکزی دفتر اور ذیلی دفاتر کی تعمیر و توسیع کا کام بھی لگاتار جا ری ہے ۔ کئی نئے منصوبوں کا اس سال آغاز ہو رہا ہے اور یہ سارے کام محض اللہ کی مدد اور اس کے نیک بندوں کے تعاون سے انجام پاتے ہیں ، شعبۂ جات کی وسعت و ترقی اور کاموں کے پھیلاؤ سے اخراجات کافی بڑھ گئے ہیں ، اس وقت صرف بیت المال امارت شرعیہ کا سالانہ بجٹ تیرہ کروڑپنچانوے لاکھ چھیاسٹھ ہزار (139566000)روپئے کا ہے ، جب کہ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ، اسپتال، المعہد العالی، دارا لعلوم الاسلامیہ ، وفاق المدارس الاسلامیہ وغیرہ کا بجٹ اس کے علاوہ ہیں ، ضرورت ہے کہ رمضان شریف کے مبارک مہینہ میں ملک میں پھیلے ہوئے اہل خیر حضرات اس ادارہ کی طرف بھر پور توجہ فرمائیں ،اپنے گراں قدر مالی تعاون کے ذریعہ اس کی ترقی و استحکام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے عطیات ، زکوٰۃ و صدقات اور فطرہ و عشر کی رقوم بیت المال امارت شرعیہ کے پتہ پر ارسال فرما ئیں، اپنے خصوصی عطیات براہ راست در ج ذیل اکاؤنٹ نمبربھی بھیج سکتے ہیں۔

Name: Imarat Shariah
Bank: Axis Bank
A/c No:918020107701035
IFSC Code: UTIB0003615
Branch :Phulwari Sharif Patna
Comments are closed.