آر ٹی ای ۲۵ فیصد مفت تعلیم – پرائیویٹ اسکول داخلہ مہم
ممبئی
موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس اور کمیونٹی ویلفیئر سینٹر جوگیشوری کے باہمی اشتراک سے مہاراشٹر میں معاشی طور پر کمزور اور محروم طبقات کے بچوں کو آر ٹی ای کے تحت ۲۵ فیصد مفت تعلیم اسکیم میں پرائیویٹ اسکولوں میں داخلہ دلانے کے لیے ایک خصوصی سہولت مرکز قائم کیا گیا ہے۔ اس مرکز میں والدین کو آن لائن فارم بھرنے میں عملی مدد فراہم کی جا رہی ہے، ضروری دستاویزات کی جانچ کی جا رہی ہے اور داخلہ کے مکمل طریقۂ کار سے آگاہ کیا جا رہا ہے تاکہ کوئی بھی مستحق بچہ اپنے آئینی حقِ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ یہ کیمپ بمقام کمیونٹی ویلفیئر سینٹر، نزد خواجہ دربار ہوٹل، میفلِ محمدی کے قریب، بندرا پلاٹ، جوگیشوری ایسٹ، ممبئی – 400060 میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
یہ مہم نہایت منظم اور پُرامن انداز میں جاری ہے۔ بڑی تعداد میں سرپرست اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے مرکز سے رجوع کر رہے ہیں اور فراہم کی جانے والی رہنمائی سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ ذمہ داران کی جانب سے والدین کو اہلیت کے معیار، مطلوبہ کاغذات اور داخلہ کے مختلف مراحل کے بارے میں واضح اور سادہ انداز میں معلومات دی جا رہی ہیں، جس سے انہیں سہولت اور اطمینان حاصل ہو رہا ہے۔
منتظمین نے حکومتِ مہاراشٹر اور محکمۂ تعلیم سے اپیل کی ہے کہ آر ٹی ای ۲۵ فیصد داخلہ عمل کو مکمل شفافیت، بروقت کارروائی اور غیر جانبداری کے ساتھ انجام دیا جائے تاکہ ہر اہل اور مستحق بچے کو معیاری تعلیم تک مساوی رسائی حاصل ہو سکے۔
Comments are closed.