آل انڈیا ملی کونسل تلنگانہ کے نمائندہ وفد نے قونصل جنرل ایران برائے حیدرآباد سے ملاقات کی اور تعزیت پیش کی

 

حیدرآباد : 2 مارچ 2026

آل انڈیا ملی کونسل تلنگانہ کے ایک نمائندہ وفد نے قونصل جنرل ایران جناب آغا حامد احمدیہ سے ملاقات کی اور رہبر معظم ایران علامہ آیت اللہ خامنئی کی وفات پر تعزیت پیش کی اور اسے اسرائیل و امریکہ کا مجرمانہ عمل قرار دیا۔

اس وفد میں جناب ڈاکٹر محمد نظام الدین (صدر)، جناب ظفر مسعود صاحب (کار گزار صدر)، مفتی عمر عابدين قاسمی مدنی (جنرل سیکرٹری)، جناب ڈاکٹر اعجاز شفیع الدین (سیکرٹری)، جناب ڈاکٹر نجم الدین صاحب (رکن)، جناب حافظ جاوید صاحب (رکن) اور جناب سید تقی جعفری (رکن) نے شرکت کی۔

آغا حامد احمدیہ نے اس تعزیتی ملاقات پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارا دل بہت مغموم ہے اور غم کی اس گھڑی میں ملی کونسل کی جانب سے یہ تعزیت بہت معنہ رکھتی ہے۔

اس موقع سے مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی نے وفد کے اراکین اور کونسل کے کاموں کا تعارف کرایا۔

Comments are closed.