مدرسہ اصلاح المسلمین بینی پٹی کے ملازم محمد نصرالدین کے بیٹے فیصل اقبال نے میٹرک امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرکے والدین کا نام روشن کیا
مدھوبنی (پریس ریلیز) مدرسہ اصلاح المسلمین بینی پٹی مدھوبنی کے ملازم محمد نصرالدین کے بیٹے فیصل اقبال نے بہار بورڈ کے میٹرک امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرکے والدین اور علاقے کا نام روشن کیا، محمد فیصل اقبال نے 336 نمبرات حاصل کرکے اول پوزیشن حاصل کی جو کہ والدین اور عزیزواقارب کے لیے انتہائی مسرت کا مقام ہے، اس موقع پر محمد نصرالدین جوکہ مدرسہ اصلاح المسلمین بینی پٹی مدھوبنی میں چپراسی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کی کامیابی پر سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ یہ سب اللہ کے فضل و کرم سے ہی ممکن ہوپایا ہے، محمد نصرالدین کے بیٹے فیصل اقبال کی کامیابی پر مدرسہ کے پرنسپل مولانا محمد نوراللہ نے فیصل اقبال کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم میں کامیابی دراصل محنت کا کمال ہے، اللہ فیصل اقبال کو دنیا میں مزید کامیابیوں سے نوازے آمین، وہیں معاون پرنسپل مولانا محمد نصراللہ قاسمی نے فیصل اقبال کی نمایاں کامیابی پر باپ بیٹے دونوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا علاقہ تعلیمی طور پر بہت پسماندہ ہے ایسے میں فیصل اقبال کی کامیابی علاقے کے طلبہ کے لیے ایک مشعل راہ ہے، فیصل اقبال کی کامیابی سے دوسرے طلبہ اور والدین کو سبق لیا چاہیے کہ انسان اگر چاہے تو تعلیم میں ترقی کے لئے غریبی بالکل بھی رکاوٹ نہیں ہے، اس موقع پر مدرسہ کے دیگر اساتذہ ماسٹر فیاض، مفتی ارشد،مولانا اظہراللہ، مولانا احمداللہ، حافظ سہیل،ماسٹر صدام کے ساتھ خاندان کے لوگوں نے بھی مبارکباد پیش کی ہے اور مزید ترقیات کے لیے دعاون سے نوازا.
Comments are closed.