وفاق کے مدارس بہتر تعلیم وتربیت کے عظیم مراکز:مفتی محمدثناء الہدی قاسمی

 

وفاق کے سالانہ امتحان کے نتائج جاری

 

پھلواری شریف ۳۰؍مارچ ۲۰۲۶ء(پریس ریلیز)

وفاق المدارس الاسلامیہ امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان وفاق المدارس الاسلامیہ کے ناظم مفتی محمدثناء الہدی قاسمی کے ہاتھوں عمل میں آیا،اس موقع سے مفتی صاحب نے ان تمام مدارس کاشکریہ ادا کیا ،جنہوں نے سالانہ امتحان میں وفاق کاتعاون کیا اور صاف ستھرے ماحول میں امتحانات کی پوری کارروائی کو یقینی بنایا۔

 

امسال ۱۴۴۷ھ میں سالانہ امتحان وفاق میں مدارس ملحقہ کے عربی ششم تک کے طلبہ نے شرکت کی ،جن مدارس ملحقہ نے امتحانات میں شرکت کی ان میں عربی اول میں الجامعۃ العربیہ سراج العلوم تلاپت گنج مدھوبنی کے طالب علم محمد اسماعیل ، محمد سلیمان اور محمدحیدر علی نے بالترتیب اول،دوم،سوم پوزیشن ،عربی دوم میں الجامعۃ العربیہ سراج العلوم تلاپت گنج کے محمدسالم اور محمدعارف حسین نے بالترتیب اول،دوم پوزیشن اور مدرسہ اسلامیہ شکر پور بھروارہ دربھنگہ کے ابو نصر صدیقی نے سوم پوزیشن ،عربی سوم میں جامعہ ربانی منوروا شریف سمستی پور کے ضیاء خطیب ،انضمام رہبر اور ضمیر الدین نے بالترتیب اول ، دوم،سوم پوزیشن ،عربی چہارم میں مدرسہ اسلامیہ بتیا مغربی چمپارن کے محمدحیات الدین نے اول،الجامعۃ العربیہ سراج العلوم تلاپت گنج کے محمدنعمان اختر نے دوم اور جامعہ ربانی منوروا شریف کے عباد الرحمن نے سوم،عربی پنجم میں جامعہ عربیہ مقیمیہ سرپنیا مشرقی چمپارن کے منت اللہ نے اول ،مدرسہ چشمہ فیض ململ مدھوبنی کے عارف شہنواز نے دوم اورمدرسہ اسلامیہ شکرپور بھروارہ کے غلام نبی نے سوم پوزیشن ،عربی ششم میں جامعہ عربیہ مقیمیہ کے محمدآصف عالم اور محمدارشد اللہ نے بالترتیب اول ،دوم پوزیشن حاصل کی ۔مفتی صاحب نے امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلبہ کو نیک دعاؤں کے ساتھ مزید محنت سے علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دی ،مخلص اساتذہ کرام اوران کے سرپرستوں کو بھی مبارک باددی۔حفظ اور ابتدائی درجات کے وہ مدارس ملحقہ جن کے نتائج امتحان ابتک دفتروفاق کو موصول نہیں ہوئے ہیں،ان سے گذارش ہے کہ وہ جلداز جلد رزلٹ دفتر کو ارسال کردیں۔یہ اطلاع مولانا محمدسعید کریمی رفیق وفاق المدارس الاسلامیہ نے دی ۔

Comments are closed.