مولاناسیداسجدمدنی نائب صدرجمعیۃ علماءہند کی دعوت پر مولاناحلیم اللہ قاسمی کےہمراہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا ایک مؤقروفد کی دیوبند آمد، واپسی پردہلی دفتر جمعیۃ علماءھندمیں بھی حاضری
ممبئی(پریس ریلیز)
شبیہ وجگرگوشۂ شیخ الاسلام حضرت مولاناسیدااسجدمدنی دامت برکاتہم (نائب صدرجمعیۃ علماءہند)کی دعوت پران کےہونہارپوتےحافظ سیداحمدسلمہ ابن حضرت مولاناسیدحسن مدنی مدظلہ کی نورانی مجلسِ تکمیلِ قرآن کریم میں جو حضرت ہی کےقائم کردہ بچیوں کےپُرشکوہ ادارےکےگراؤنڈمیں نہایت تُزک واحتشام کےساتھ 30/مارچ 2026پیرکوبعدنمازعصرمنعقد تھی،حضرت مولاناحلیم اللہ قاسمی مدظلہ العالی صدرجمعیۃ علماءمہاراشٹر کےہمراہ ایک وفد اس بافیض وپُروقارمحفل میں شریک رہا حافظ سیداحمدسلمہ نے قرآن کریم کی بڑی ہی مسحورکن لہجے میں تلاوت فرماکررسمِ ختم قرآن پوری کی پھر جانشینِ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی مدظلہ العالی صدرجمعیۃ علماءہند کامختصراورجامع خطاب ہوا،ام المدارس دارالعلوم دیوبندکےمہتمم حضرت مفتی ابوالقاسم نعمانی کی دعاپرمجلس اختتام پذیر ہوئی،اس مجلسِ تکمیلِ قرآن کریم میں دارالعلوم وقف کے مہتمم حضرت مولانامحمدسفیان قاسمی،حضرت مولاناسیدمحموداسعدمدنی صدرجمعیۃ علماءہند،استاذالاساتذہ حضرت مولانانعمت اللّٰہ اعظمی،مفتی محمدراشد قاسمی اعظمی نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند،حضرت مولانا محمد سلمان بجنوری نقشبندی مدظلہ العالی،حضرت مولانا شکیب احمد قاسمی اوردونوں دارالعلوم کے معزز اساتذہ کرام،اعزہ واقارب سمیت جمعیۃ وجامعات کےاکابرومعززین تشریف فرمارہے،حضرت مولاناسیدحسن مدنی مدظلہ العالی نے والدِ محترم کےساتھ سب کاوالہانہ استقبال کیا،امجدبھائی ملاڈ،مولاناسرفرازاحمد قاسمی ممبرا،اپنے والداوررفقاءکےساتھ یہیں موجودملے،اس تقریب کے انعقاد پرمدنی خانوادہ میں ایک جوش وخروش تھاجوقدم قدم پر نمایاں تھا
واپسی پرجمعیۃ علماءمہاراشٹر کایہ مؤقروفدجمعیۃ علماءھندکےدفترمیں فروکش ہوااورحسنِ اتفاق سے قاری محمدیونس چودھری نقشبندی مجددی دامت برکاتہم العالیہ(نائب خازن جمعیۃ علماء مہاراشٹر)بھی صبح سویرے مفکرقوم وملت حضرت مولاناحلیم اللہ قاسمی مدظلہ العالی(صدرجمعیۃ علماءمہاراشٹر)اوردیگراحباب سےبغرضِ ملاقات دفتر جمعیۃ علماء ہندمیں تشریف فرما ہوئے حضرت مولانامفتی عبدالقدیرصاحب(ناظمِ تنظیم وترقی جمعیۃ علماءہند)جورات ہی سے ماشاءاللہ اپنی عنایتیں نچھاور فرمارہےتھے،صبح میں جمعیۃ علماءکےباوقارآفس سیکریٹری مولاناسراج احمد کی تشریف آوری کےبعدپذیرائی اور عنایت کایہ سلسلہ دوچندہوگیا،جانشینِ شیخ الاسلام،امیرالہندحضرت مولانا سید ارشد مدنی مدظلہ العالی(صدرجمعیۃ علماءہند)کےمعتمدخاص عالی جناب قاری محمد حمادصاحب،جمعیۃ علماء دہلی کے جنرل سیکریٹری حضرت مفتی عبد الرازق قاسمی،محترم ڈاکٹرعبداللہ صاحب اورمہتاب بھائی،سعیدالزماں وغیرہ احباب نےبڑی محبتوں کااظہار فرمایا پھربعدنمازظہرمدرسہ امینیہ کےشیخ الحدیث،صدرالمدرسین ونائب امیر شریعت دہلی صدیقِ محترم حضرت مولانامفتی ذکاوت حسین قاسمی،مدرسہ امینیہ دہلی کےنائب مہتمم حضرت مولانامحمدطیب قاسمی،اورامینیہ کے نہایت مؤقراساتذۂ کرام بالخصوص مولاناصداقت علی صاحب وغیرہ سےکافی دلچسپ ملاقات رہی،وفدمیں جمعیۃ علماءمہاراشٹرکےناظم تنظیم مفتی حفیظ اللہ حفیظ قاسمی،جمعیۃ علماءمہاراشٹرکےقانونی داؤ،پیچ کےماہرایڈوکیٹ شاہد ندیم اورحضرت مولاناحلیم اللہ قاسمی مدظلہ العالی کےبرخوردارحافظ نورالدین بھی موجودرہے.
Comments are closed.