رانچی یونیورسٹی کے شعبۂ اردو میں قومی سمینار کا انعقاد سات اپریل کو
رانچی:(پریس ریلیز)رانچی یونیورسٹی کے شعبۂ اردو میں 7 اپریل 2026 کو “ہندوستانی تہذیب، ثقافت اور اردو ادب” کے موضوع پر ایک روزہ قومی سمینار منعقد ہونے جا رہا ہے۔ یہ سمینار نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے اس کی علمی،تہذیبی اور تعلیمی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
اس قومی سمینار میں ملک کے مختلف ممتاز ماہرینِ تعلیم اور ادبی شخصیات شرکت کریں گی۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی کے طور پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سنٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈی، شعبۂ اردو کے سابق صدر شعبہ پروفیسر محمد علی جوہر تشریف لائیں گے۔ اسی طرح بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبۂ اردو کے صدر پروفیسر آفتاب احمد افاقی بھی اس علمی نشست میں شرکت فرما رہے ہیں ۔اس موقع پر شعبۂ اُردو پٹنہ یونیورسٹی کہ سابقہ صدر پروفیسر شہاب ظفر اعظمی بھی اپنا خطبہ بطور مہمان خصوصی پیش کریں گے ۔راچی یونیورسٹی کے سابق صدر جناب پروفیسر سید حسن امام صاحب بھی مہمان خصوصی کے طور پر اپنا خطبہ پیش کریں گے۔ سیمینار کی پہلی نشست کی صدارت رانچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر عزت مآب پروفیسر ڈی کے سنگھ فرمائیں گے ۔اس کے علاوہ مختلف جامعات اور تحقیقی اداروں سے وابستہ اساتذہ کرام، محققین اور طلبہ بھی سمینار میں اپنے تحقیقی مقالات پیش کریں گے۔ واضح ہو کے صدر شعبۂ اردو رانچی یونیورسٹی ڈاکٹر محمد رضوان علی نے رانچی یونیورسٹی کے ما تحت تمام شعبہ اردو کے صدور اور اساتذہ جو یونیورسٹی کے مختلف کالجوں میں درس و تدریس کا عمل انجام دے رہے ہیں ان کو بھی ذاتی طور پر فردا فردا مدعو کر چکے ہیں۔
شعبۂ اردو، رانچی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر محمد رضوان علی نے بتایا کہ یونیورسٹی کی تاریخ میں اس نوعیت کا یہ ایک اہم اور تاریخی علمی پروگرام ہے۔ اس سے قبل رانچی یونیورسٹی کے شعبۂ اردو میں اس سطح کا قومی سمینار کبھی منعقد نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس سمینار کے انعقاد سے نہ صرف علمی ادبی اور تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ اردو زبان و ادب کے حوالے سے نئی فکری جہات بھی سامنے آئیں گی۔۔۔ اس موقع پر شعبۂ اردو میں پورا دن علمی،تہذیبی ادبیاور تحقیقی سرگرمیوں کی گہماگہمی رہے گی۔
ڈاکٹر محمد رضوان علی نے کہا کہ رانچی یونیورسٹی کا شعبۂ اردو ایک سنجیدہ اور فعال علمی روایت کا حامل شعبہ ہے اور گزشتہ چند برسوں میں یہاں کا علمی و تحقیقی فضا مزید بہتر ہوی ہے کہ قومی سمینار کے انعقاد سے اس علمی فضا کو مزید تقویت ملے گی۔
اس سمینار میں “ہندوستانی تہذیب، ثقافت اور اردو ادب” کے مرکزی موضوع کے ساتھ ساتھ متعدد ذیلی موضوعات پر بھی مقالات پیش کیے جائیں گے، جن کا مقصد ہندوستانی تہذیب و ثقافت کے مختلف پہلوؤں اور اردو ادب کے باہمی رشتے کو اجاگر کرنا ہے۔
7اپریل کو منعقد ہونے والے اس قومی سے مینار کے کنوینر اور شعبۂ اردو کے استاذ ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ شعبہ اس طرح کے سے می ناروںکی سرگرمیوں کو اور روشن کرے گا اور گولڈنگ جوبلی تقریب کے موقع پر ایک بہترین دو روزہ قومی سیمینار اور خوبصورتی کے ساتھ بہ حسن و خوبی منعقد کرے گا۔انشاءاللہ تبارک وتعالٰی۔
Comments are closed.