میٹرک اور انٹر کے امتحان میں جامعہ عائشہ صدیقہؓ نورچک کی طالبات کی نمایاں کامیابی

مدھوبنی(پریس ریلیز)شمالی بہار میں لڑکیوں کا مشہور ومعروف اور مرکزی ادارہ جامعہ عائشہ صدیقہؓ نورچک ابتداء سے ہی علم و عمل کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیتا چلا آ رہا ہے۔ اس ادارہ کی یہ خصوصیت ہے کہ یہاں طالبات کو علمی اور اخلاقی دونوں اعتبار سے مضبوط بنایا جائے۔ انہی تعلیمی و تربیتی کوششوں کے نتیجے میں یہ ادارہ علاقے میں ایک معتبر اور اہم تعلیمی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے ہے۔جامعہ کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ یہاں طالبات کو خالص دینی علوم، جیسے قرآن، حدیث، فقہ اور عربی ادب سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کا بھی بہترین انتظام کیا گیا ہے، تاکہ طالبات دینی اور عصری دونوں میدانوں میں نمایاں کامیابی حاصل کر سکےہر سال کی طرح امسال بھی جامعہ کی طالبات نے اپنی محنت اور اساتذہ کی رہنمائی کے ذریعے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ایک طرف جہاں جامعہ کی متعدد طالبات نے صحیح بخاری کی تکمیل کر کے سندِ فضیلت حاصل کی، وہیں دوسری طرف میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں بھی شاندار کامیابی حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کیا ہے۔اس موقع پر جامعہ کے بانی و ناظم مولانا مفتی محمد حسنین قاسمی نے کہا کہ الحمد للہ! جامعہ عائشہ صدیقہؓ نورچک اپنے قیام ہی سے تعلیمی میدان میں نمایاں رہا ہے۔ یہاں کی طالبات محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرتی ہیں اور ہر سال امتحانات میں بہترین نتائج پیش کر کے ادارے اور علاقے کا نام روشن کرتی ہیں۔ یہ کامیابیاں اساتذہ کی مخلصانہ محنت اور طالبات کی جدوجہد کا ثمرہ ہیں۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس ادارے کو مزید ترقی عطا فرمائے اور اسے دین و علم کی خدمت کا مضبوط ذریعہ بنائے۔ اس موقع سے جامعہ عائشہ صدیقہؓ نورچک کے بانی و ناظم مولانا مفتی محمد حسنین قاسمی جامعہ عائشہ صدیقہؓ کے شیخ الحدیث مولانا محب اللہ قاسمی جامعہ کے جملہ اساتذہ کرام ٹرسٹیان اؤر اراکین شوری نے جملہ طالبات کو مبارکباد پیش کیا امسال انٹر کے امتحان میں شریک ہوکر کامیاب ہونے والی طالبات عالیہ پروین بنت محمد ہدایت الاسلام نورچک 352 محسنہ پروین بنت بدر الحق نورچک 342 گلستاں پروین بنت محمد ظفیر نورچک 319 فاطمہ ناز بنت محمد یحییٰ نورچک 314 صالحہ پروین بنت محمد انس نورچک 312 یاسمین پروین بنت عبد المنان نورچک 288 سمیہ پروین بنت محمد نوشاد نورچک 255 آفرین کائنات بنت نور محمد نورچک میٹرک کے امتحان میں شریک ہوکر کامیاب ہونے والی طالبات نذرانہ پروین بنت محمد عالم دھجوا 393 کہکشاں پروین بنت عبد المنان نورچک 355 زینب پروین بنت محمد ہیرا پروہی 342 صابرین پروین بنت عبد القیوم بسفی 329 گلفشاں پروین بنت محمد عرفان نورچک 257من تشاء پروین بنت محمد یحییٰ نورچک 252 ھدی فاطمہ دھجوا ناھدہ پروین

Comments are closed.