ایک مثالی معلم آدمی کو انسان بناتا ہے: ٹی عارف علی

 

آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن،ریاست دہلی کے زیر اہتمام حکومت دہلی کے نو تقر ر شدہ اساتذہ کے لئے استقبالیہ کا انعقاد

نئی دہلی(پریس ریلیز)

آج سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ تعلیمی نظام اپنے اصل مقصد سے منحرف ہو گیا ہے۔تعلیم کا نصب العین آدمی کو انسان بناناہے۔ایک مثالی معلم ہی صحیح معنوں میں ملک وقوم کی تعمیر کے لئے نئی نسل کی ذہن سازی کر سکتا ہے۔ان خیا لات کا اظہار آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن،ریاست دہلی کے زیر اہتمام محکمہ تعلیم حکومت دہلی کے نو تقرر شدہ اردو اساتذہ کی استقبالیہ تقریب میں صدر جلسہ ٹی عارف علی

(جنرل سکریٹری جما عت اسلامی ہند)نے اپنی صدارتی خطاب میں کیا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد شارق ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن محکمہ تعلیم حکومت دہلی نے نو تقرر شدہ اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ پوری دیانت کے ساتھ معلمانہ فرائض انجام دینے کی کوشش کریں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت کوشی کے شکار نہ ہوں ۔ امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ دہلی سلیم اللہ خان نے اساتذہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا عہد مصنوعی ذہانت،کوانٹم کمپوٹر،نینو ٹکنالوجی اور جینیٹک انجنیئرنگ کا عہد ہے یہ زمانہ قیامت کی رفتار سے اپنی چال چل رہا ہے لہذا اساتذہ کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو نت نئی ٹکنالوجی سے ہم آہنگ کرتے رہیں اور خود کو اس کے موافق بناتے رہیں۔آئیٹا کا تعارف پیش کرتے ہوئے ایسوسی ایٹ پروفیسر جامعہ ملیہ اسلامیہ ڈاکٹر خالد مبشر نے کہا کہ اپنے وجود کی بقا اور تعمیر و ترقی کے لیے تنظیمی وابستگی ناگزیر ہے۔ آئیٹا ملک بھر کے مثالی اساتذہ کی نہایت وسیع اور مستحکم تنظیم ہے جس کا مقصد اعلیٰ اقدار پر مبنی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر 120 نو تقرر شدہ معلمین و معلمات کو آئیٹا کی جانب سے ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے انہیں مومنٹو اور سر ٹیفکٹ سے نوازا گیا۔ ان اساتذہ کا استقبال کرتے ہوئے ریاستی صدر آئیٹا دہلی مرشد علی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آپ کا تقرر دہلی میں تعلیمی نظام کے لیے مبارک ثابت ہو گا۔ بطور مہان خصوصی اظہار خیال کرتے ہوئے سیکریٹری شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند رحمت النساء نے کہا کے اساتذہ خود اپنی استعداد لمحہ بہ لمحہ بڑھانے کی کوشش کریں۔ تذکیر کرتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر طبیہ کالج ڈاکٹر سید فیصل اقبا ل فلاحی نے کہا کہ حکمت مومن کا گمشدہ اثاثہ اور انبیاء کی شخصیت کا اہم وصف ہے۔ ایم اے اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم سید تجمل اسلام نے ترانہ آئیٹا سے حاضرین کے دلوں کوگرمایا۔ اس موقع پر مختلف اسکولوں کے وائس پرنسپل ڈاکٹر شجاع الدین اور ڈاکٹر خلیق احمد نے نو تقرر شدہ اساتذہ کے مسائل پر ان کی رہنمائی کی۔اس جلسہ میں آئیٹا کے کل ہند قائم مقام صدر عبدالقادر بھی موجود تھے۔پروگرام کا اختتام ریاستی سکریٹری آئیٹا دہلی ڈاکٹر فیضان شاہد نے کہا کہ یہ لمحہ ریاستی تعلیمی نظام ہی نہیں بلکہ آئیٹا دہلی کے لیے بھی خوش گوار اور یادگار لمحہ ہے۔ اس پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر مہربان علی فلاحی نے انجامِ دئیے۔ استقبالیہ تقریب کے آرگنائزر مرزا سرفراز بیگ تھے۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں خلیق الزماں، ڈاکٹر محمد قمر،محمد خالد، طیب محمد، نورالاسلا م فلاحی،نورالدین ندوی،ڈاکٹر زاہد احسن فلاحی اورساجد عمیر یزدانی وغیرہ نے فعال کردار ادا کیا۔یہ پروگرام اسکالر اسکول، ابوالفضل انکلیو، نئی دہلی کے وسیع اور خوبصورت ہال میں منعقد ہوا۔

Comments are closed.