منبر ومحراب فاؤنڈیشن انڈیا کے تحت دینی گرمائی کورس کے 20 سینٹرس قائم، مساجد کی کمیٹیاں دینی گرمائی کورس کے سینٹرز قائم کریں :مولاناغیاث احمد رشادی
حیدرآباد(پریس ریلیز) موسم ِگرما کی طویل تعطیلات میں بچوں اور بچیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنا اہم ترین خدمت ہے، ظاہر ہے کہ گرمائی تعطیلات میں بچوں اور بچیوں کی تعلیمی مصروفیات رک جاتی ہیں ان دنوں میں عموماً یہ بچے اور بچیاں کھیل کود یا سیر و تفریح میں اپنا وقت گزار دیتے ہیں ۔ظاہر ہے کہ ان دنوں کو غنیمت جانیں اور مساجد کی انتظامی کمیٹی کے ذمہ داران اپنی مسجد کے امام صاحب،خطیب صاحب،اور نائب امام صاحب وغیرہ کو لے کر دینی گرمائی کورس کا نظام چلائیں مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا المال و صدر منبر و محراب فاؤنڈیشن نے اپنے صحافتی بیان میں یہ اپیل کی ہےاور یہ بھی بتلایا ہے کہ منبرومحراب فاؤنڈیشن سے تلنگانہ اور کرناٹک کے 20مقامات پر دینی گرمائی کورس کے سینٹرس 25؍اپریل سے شروع کیے گئے اور یہ کورس 24؍ مئی تک چلے گا یہ ایک ماہی کورس ہے جس میں مولانا غیاث احمد رشادیؔ ہی کی ترتیب دی ہوئی دو کتابیں پڑھائی جا رہی ہیں ’’دینی گرمائی کورس‘‘ اور’’ سنڈے کلاسس ‘‘۔الحمدللہ ان 20سینٹرس میں 600سے زائد طلباء و طالبات روزانہ دو گھنٹے کی ترتیب پر دین کی اہم اور بنیادی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ تعلیم کے ساتھ ان کی تربیت اور حسن اخلاق سے متعلق مضامین بھی پڑھائے جا رہے ہیں اور عملی مشق بھی جاری ہے۔ ضلع گلبرگہ میں 4سنٹرس ضلع بدر میں2 سنٹرس ضلع نلگنڈا میں 4 سنٹرس ضلع عادل آباد میں 2 سنٹرس شہر حیدرآباد میں 3سنٹرس چل رہے ہیں۔ کورس کی تکمیل پر امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو پرکشش انعامات دیے جائیں گے ۔مولانا غیاث احمد رشادی نے کہا کہ طلباء و طالبات کی تربیت کا یہ ایک اہم ترین موقع ہے مساجد کی انتظامی کمیٹی کے ذمہ داران اگر توجہ دیں گے تو اس سے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں طلباء و طالبات کی تعلیم و تربیت ہو سکے گی ابھی بھی 20دن کا ایک کورس رکھا جا سکتا ہے تاکہ جس قدر ممکن ہو ان کی تعلیم و تربیت کا انتظام ہو سکے۔ جو حضرات مولانا غیاث احمد رشادیؔ صاحب کی کتابیں دینی گرمائی کورس سے متعلق خریدنا چاہتے ہوں وہ اس نمبر پر رابطہ کریں۔8019878784
Comments are closed.