اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب: بڑھنا ہے تو یہاں جڑنا ہے
ازقلم: ابوالکلام انصاری
اسسٹنٹ ٹیچر، مغربی بنگال
ملک ہندوستان کی راجدھانی دہلی میں 16 تا 21 فروری 2026 کو منعقد ہونے والے India AI Impact Summit 2026 کے موقع پر ترقی یافتہ ہندوستان(Viksit Bharat) اور ڈیجیٹل ہُنرمندی کی تحریک میں مزید تیزی لانے کی غرض سے حکومتِ ہند کے وزیرِ مملکت برائے فروغِ ہُنرمندی و انٹرپرینیورشپ اور وزیرِ مملکت برائے تعلیم جناب جینت چودھری نے اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب (SIDH) کے ذریعہ ایک ملک گیر مہم ”بڑھنا ہے تو یہاں جڑنا ہے” کا اعلان کیا ہے۔ملک گیر پیمانے پر اس بیداری مہم کو مزید تقویت بخشنے کے لیے ہندوستان کے مشہور و معروف اداکار جناب امیتابھ بچن کے ذریعہ تشہری خدمات انجام دیاجا رہا ہے۔
مہم کے مقاصد:۔ اس مہم کو مندرجہ ذیل مقاصد کے تحت ملک گیر پیمانے پر چلایا جا رہا ہے۔
۱) اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب (SIDH) کے تئی بیداری اور شمولیت میں تیزی لانا۔
۲) ہُنرمندی کو پروان چڑھانا۔
۳) روزگار کے مواقع فراہم کرنا۔
۴) تاعمراکتسابی عمل کو جاری رکھنا۔
۵) ہر جگہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ہر وقت یکساں مواقع فراہم کرنا۔
۶) ہُنرمندی کے ذریعہ ہندوستان کی عالمی پوزیشن میں استحکام بخشنا۔
اسکل انڈ یا ڈیجیٹل ہب(Skill India Digital Hub):۔
ملک کے نوجوانوں کو ہنرمند، بااختیار، خوداعتماد و خود انحصار بنانے والا اسکل انڈیا مشن کو تقویت بخشنے کے غرض سے ۳۱ستمبر۳۲۰۲ء کو حکومت ہند کے وزارت مملکت برائے فروغ ہنرمندی و انٹرپرینیورشپ کے تحت نیشنل اسکل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (National Skill Development Corporation) نے مختلف صنعتی اداروں کی اشتراک سے اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب(Skill India Digital Hub) کا آغاز کیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ ہب ورلڈ بینک کے ذریعہ امداد یافتہ حکومت ہند کے(SANKALP) Skill Acquisition and Knowledge Awareness for Livelihood promotion پروگرام کا ایک حصہ ہے۔ اس کے آغاز سے اب تک 7000 سے زیادہ تربیت فراہم کرنے والے70 سے زیادہ اسیسمنٹ ایجنسیاں، 68000 سے زیادہ روزگار فراہم کرنے، مختلف صنعتی مراکز اور تقریباً 1.5 کروڑ سے زیادہ مختلف طبقوں و شعبوں سے تعلق رکھنے والے امیدوار اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ساتھ جڑ چکے ہیں۔ اس پلیٹ فارم کی پیشرفت کے لیے اس کو مختلف قومی ڈیجیٹل نظاموں جیسےDigi Locker، e-Shram، National Career Service، UIDAI، Public Financial Management System کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔
خصوصیات:۔ اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب (Skill India Digital Hub)کے مندرجہ ذیل خصوصیات ہیں۔
۱) مہارتوں کی جامع ترقی:۔ صنعتی ہنر مندیوں پر مبنی کورسز، روزگار اور انٹرپرینیورشپ کے مواقع فراہم کرنا تاکہ اس کے ذریعہ مہارتوں کی جامع ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔
۲) ڈیجیٹل تبدیلی:۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور صنعتی مہارتوں کو بنیاد بنا کر اس ہب کو امیدواروں کے لیے مزید کارآمد اور قابل رسائی بنایا جا سکے۔
۳) انفارمیشن گیٹ وے:۔ یہ ہب تمام طرح کے سرکاری ہنرمندیوں اور انٹرپرینیورشپ کے اقدامات کے لیے ایک مرکزی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے تاکہ کیریئر میں ترقی اور تا عمر اکتساب کو آسان بنایا جا سکے۔
۴) اسکل انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا کا سنگم:۔ یہ ہب اسکل انڈیا(Skill India) اور ڈیجیٹل انڈیا (Digital India)کے لیے ایک سنگم کے طرح کام کرتا ہے۔
۵) متعدد کورسز کی دستیابی:۔ اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعہ ملک بھر مختلف تعلیمی اداروں کے ذریعہ تقریباً 264 سے زیادہ کورسز دستیاب ہوں گے۔
۶) گوگل Play Storeسے ڈاؤن لوڈ کی سہولیات: اس پلیٹ فارم سے استفادہ حاصل کرنے کے لیےGoogle Play Store سے App download کر کے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
۷) مختلف ہندوستانی زبانوں میں سہولیات مہیا کرنا:۔ یہ ہب ہندوستان کے مختلف زبانوں کے ذریعہ اپنی خدمات سے امیدواروں کو مستفید کرتا ہے۔
۸) آدھار کارڈ کے ذریعہ ekyc کی سہولیات:۔ ملک کے تمام شہریوں کے پاس آدھار کارڈ کی سہولیات مہیا ہے۔ اس کے ذریعہ اس پلیٹ فارم پر آسانی کے ساتھekyc کی سہولیات مہیا کی جاتی ہے۔
۹) صارف دوست ہونا:۔ اپنے استعمال کرنے والوں کے لیے یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم بہت ہی آسان اور سادہ بنایا گیا ہے۔
۱۰) جدید ٹیکنالوجیAI کی سہولیات مہیا ہونا:۔ یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم AI کی سہولیات کو سپورٹ کرتا ہے۔
۱۱) مرکزی و ریاستی حکومتوں کے سرکاری تربیتی پروگراموں کو مربوط کرنا:۔ اس پلیٹ فارم پر دونوں حکومتوں کے پروگراموں کو مربوط کرنے کے سہولیات مہیا ہے جس کے ذریعہ ہنرمندی کو مزید فروغ دینے میں آسانی ہو رہی ہے۔
۱۲) ڈیجیٹل تصدیق شدہ اسناد کی دستیابی:۔ یہ پلیٹ فارم اپنے صارفین کو کسی طرح کے چھیڑ چھاڑ سے پاک ایک پر اعتماد و فطری طور پر مستند ڈیجیٹل تصدیق شدہ اسناد Digitally Verified Credentials (DVCs) فراہم کرتا ہے۔
مقاصد:۔ اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب کے مندرجہ ذیل مقاصد ہیں۔
۱) تربیت، تشخیص و تصدیق کے مختلف خدمات کو مربوط کرنا:۔ ملک بھر کے مختلف تعلیمی و صنعتی اداروں کے ذریعہ فراہم کردہ تربیتی کورسز، ہنرمندیوں کو نکھارنے والے عوامل اور ان کے تشخیص و تصدیق کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تاکہ سب کو آسانی ہو۔
۲) امیدواروں،تربیت فراہم کرنے والوں اور تشخیص ایجنسیوں کے لیے ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنا:۔ فروغ ہنرمندی سے جڑے تمام عوامل و عناصر کے لیے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرنا اس کے مقاصد میں شامل ہیں۔
۳) معلومات کی فراہمی کو آسان بنانا:۔ مختلف طرح کے ہنرمندیوں پر مبنی پروگراموں و کورسز، اندراج، تشخیص و تصدیق کے متعلق معلومات کی فراہمی کو آسان بنانا اس ہب کے مقاصد میں شامل ہے۔
۴) ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے طرزپر کام کرنا:۔ یہ ہب ہندوستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے طور پر کام کرتا ہے یعنی فروغ ہنرمندی، روزگار اور انٹرپرینیورشپ کے لیے مواقع فراہم کرتا ہے۔
۵) تمام طرح کے ہنرمندیوں سے جڑے اقدامات کو ایک پلیٹ فارم کے تحت لانا:۔ فروغ ہنرمندی سے جڑے تمام طرح کے اقدامات کو ایک چھتری کے اندر لانا اس ہب کے مقاصد میں شامل ہے۔
ہب کو بڑھاوا دینے والے عناصر:۔ اس ہب کو پروان چڑھانے والے عناصر وں میں مندرجہ ذیل قابل ذکر ہیں۔
۱) آدھار و AI پر مبنی ہونا۔
۲) آسان و محفوظ رسائی کو یقینی بنانا۔
۳) ڈیجیٹل تصدیق شدہ اسناد (DVCs) کو دستیابی
۴) شہری نقطہ نظریہ کا حمایتی ہونا۔
۵) سر کاری تربیتی پروگراموں کے انضمام کو فروغ دینا۔
۶) کثیر لسانی خصوصیات پر مبنی ہونا۔
۷) اے آئی AI پر مبنی پروگراموں کی دستیابی
ہب کا دائرہ کار:۔ اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب کے دائرہ کار کو مختلف اقسام میں تقسیم کر کے سمجھا جا سکتا ہے۔
۱) استفادہ حاصل کرنے والے:۔ اس ہب میں درج نہم کے طلباء سے لے کر ہائر ایجوکیشن کے طلباء کے ساتھ ساتھ ملازمت متلاشی افراد بھی اس میں رجسٹریشن کر سکتے ہیں اس کے علاوہ جو لوگ بر سر روزگار ہیں وہ بھی اپنے اندر ہنرمندیوں کو پروان چڑھانے کے لیے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے اس ہب کے پورٹل پر رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔
۲) مہیا شدہ کورسز:۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ڈاٹاسائنس، اے آئی(AI)، ویب ڈیویلپمنٹ، بینکنگ و فنانس، ریٹیل و ہاسپیلیٹی، ہیلتھ کیئرئر و نرسنگ اور الیکٹرانک و ہارڈویئر و دیگر شعبوں سے جڑے ہوئے مختلف طرح کے کورسز کی دستیابی اس ہب کے دائرہ کار میں شامل ہیں۔
اہلیتی شرائط:۔ اس ہب پر رجسٹریشن کرنے کے لیے مندرجہ ذیل اہلیتی شرائط ہیں۔
۱) ہندوستانی شہری ہونا۔
۲) بنیادی تعلیم یافتہ ہونا۔
۳) کارگر موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی ہونا۔
۴) آدھار کارڈ کا ہونا۔
رجسٹریشن کا طریقہ:۔ اس ہب پر رجسٹریشن کے مندرجہ ذیل اقدامات ہیں۔
۱) گوگل پر جا کرwww.skillindiadigital.gov.in پر کلک کرنا ہے۔
۲) رجسٹريا لاگ ان (Register / Login) پر کلک کرنا ہے۔
۳) موبائل نمبر کو OTPکے ذریعہverifyکرنا ہے۔
۴) اپنے متعلق بنیادی معلومات (Education, Skill, Interest) کے ذریعہ فارم کو پر کرنا ہے۔
۵) اپنے من پسند کورس کو تلاش کر کے اس میں Enroll کرنا۔
ایک بار رجسٹریشن کرنے کے بعد اپنے Learning Progress کو ہر وقت چیک کیا جا سکتا ہے۔
افاد یت:۔ اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب کے مندرجہ ذیل ثمر آور فوائد ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔
۱) مفت و سستی کورسز کی دستیابی۔
۲) آسانی رسائی۔
۳) حکومت کے طرف سے تسلیم شدہ اسناد کی دستیابی۔
۴) ملازمت و انٹرنشپ سپورٹ۔
۵) موبائل دوست پلیٹ فارم۔
۶) طلبہ آنے والے نسل کے لیے کیریئر گیم چینجر کی حیثیت رکھنا۔
۷) ترقی کی راہ کو ہموار کرنا۔
۸) ہنرمندی کو پروان چڑھانا۔
۹) شخصیت سازی میں معاون ثابت ہونا۔
۱۰) ہندوستان کو عالمی پیمانے پر سرخرو بنانا۔
اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب اپنے مقاصد، خصوصیات و افادیت کے بنیاد پر ہندوستان کے نوجوانوں کے لیے بہت ہی کارآمد ڈیجیٹل پلیٹ فارم بن کر ابھرا ہے۔جس پر رجسٹریشن کر کے امیدوار اپنی شخصیت سازی کرتے ہوئے اپنے ہنرمندیوں میں چار چاند لگاتے ہوئے اور ہندوستان کے معاشی سائل کو دور کرتے ہوئے عالمی پیمانے پر ہندوستان کا ایک منفرد پہچان بنانے میں کافی معاون و مددگار ثابت ہونگے۔ اس کے ذریعہ سے ہندوستان کے اندر سے مہارتوں کے فقدان میں کمی دیکھی جا سکتی ہے مہارتوں کی آبیاری کے ذریعہ بے روزگاری کا مسئلہ کا خاتمہ ہوتا نظر آئے گا۔ اور اس طرح ہمارا ملک ایک ترقی یافتہ ہندوستان وکست بھارت (Viksit Bharat) کے طرف گامزن ہوگا۔ اس طرح ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب (Skill India Digital Hub) ملک و ملک کے نوجوانان دونوں کے لیے بیک وقت مفید ثابت ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ مرکزی وزیر جناب جینت چودھری نے ایک ملک گیر مہم بعنوان”بڑھنا ہے تو یہاں جڑنا ہے“ کا آغاز کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ امیدوار اس ہب پر رجسٹریشن کر کے اپنے ہنرمندیوں میں چار چاند لگاتے ہوئے خود کو اور ملک کو ترقی کے راہ پر گامزن کریں۔
Comments are closed.