جالے:(محمد رفیع ساگر)
جالے بلاک و حلقہ دفتر میں اتوار کے روز رکن اسمبلی و سابق وزیر جیویش کمار نے حلقہ عملہ اور عوامی نمائندوں کی موجودگی میں آفات راحت فنڈ کے تحت مختلف آفات اور حادثات میں جاں بحق 28 افراد کے اہل خانہ کے درمیان انوگریہ امدادی رقم کے چیک تقسیم کیے۔ متاثرہ خاندانوں کو ₹2,500 سے لے کر ₹4-4 لاکھ تک کی مالی امداد فراہم کی گئی۔
امدادی چیک حاصل کرنے والوں میں جمیلہ خاتون، عبدالمالک، ریحانہ خاتون، پرمیلا دیوی، امیش شرما، ستیہ نارائن پنڈت، ستیہ نارائن شرما، سکنی دیوی، شیلا دیوی، ہیرا دیوی، ارچنا دیوی، سنکیت ساہ، محمود نداف، پشپا کماری، ونود رام، سکھدی دیوی، پنکی دیوی، رام سندر رام، گڈو ساہ، راج کمار سہنی، پھول کماری دیوی، سیتا مشرہ، پرمیلا دیوی، رگھوناتھ پنڈت، رام پرویش مشرہ، ابھمنیو منڈل اور انوری خاتون شامل تھے۔
اس موقع پر رکن اسمبلی جیویش کمار نے کہا کہ حکومت آفات اور حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو اقتصادی امداد فراہم کرنے کے معاملے میں حساس اور انسانی بنیادوں پر پوری طرح پابند عہد ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ تمام متاثرہ خاندانوں کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ شفافیت اور وقت کی پابندی کے ساتھ یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر سی او وتسَانک، بی ڈی او منوج کمار، کمتول-اہیاری نگر پنچایت کے چیف پارشد رنجیت کمار پرساد، جوگیارا کے مکھیا اوما شنکر سنگھ،نائب پرمکھ محمد عبدالرازق ، کانگریس لیڈر بھوشن جھا سمیت کئی عوامی نمائندے اور افسران موجود تھے۔
Comments are closed.