جمعیة علماء ضلع بلڈانہ کا عظیم الشان اجلاس عام بعنوان تنظیمی امور و تربیتی ورکشاپ بحسن و خوبی اختتام پذیر
برائے معلمین ِ مکاتب واراکین جمعیۃ علماءضلع بلڈانہ
ممبئی 21؍مئی آج الحمدللہ جمعیۃ علماء ضلع بلڈانہ کے زیر اہتمام عظیم الشان اجلاس عام بعنوان تنظیمی امور و تربیتی ورکشاپبرائے معلمین ِ مکاتب واراکین جمعیۃ علماءضلع بلڈانہ بتاریخ 21؍ مئی 2026 بروز جمعرات بوقت صبح دس بجےبمقام مسجد ابوبکر کھام گاؤں روڈ زم زم نگر شیگاؤں ضلع بلڈانہ میں عمل میں آیا جس کی صدارت حضرت مولانا مفتی حفیظ اللہ حفیظ صاحب قاسمی ؔ دامت برکاتھم العالیہ صدرجمعیۃ علماء ضلع تھانہ وناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر نےکی نیز حضرت حافظ محمد عارف صاحب انصاری ؔ دامت برکاتھم العالیہ جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع تھانے و آفس سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے اس اجلاس عام کی سرپرستی فرمائی،
اس اجلاس کی ابتدا ء حضرت مولانا عبدا لرشید صاحب ندویؔ جوائنٹ سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع بلڈانہ نےتلاوت کلام اللہ سے کی ، بعدہ صدر محترم حضرت مولانا مفتی حفیظ اللہ حفیظ صاحب قاسمی ؔ دامت برکاتھم العالیہ صدرجمعیۃ علماء ضلع تھانہ وناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے تنظیمی امور اور جمعیۃ علماءکی خدمات اور جمعیۃعلماء کی جد وجہد اور تنظیمی ڈھانچے کو فعال و مضبوط بنانے کے لئے پُر مغز خطاب فرمایانیزمکاتبِ دینیہ کی تشریف فرمامعلمین کو جمعیۃ علماءمہاراشٹرکےپیغام سےآگاہ کراتےہوئےان کے معلمانہ،مربیانہ اورداعیانہ کردارپرسیرحاصل گفتگو کی۔
بعدہ راقم الحروف (محمد انیس الدین اشرفی پاتورڈوی صدر جمعیۃعلماء ضلع بلڈانہ) نے بھی اجلاس کے انعقاد کا مقصدبیان کرتے ہوئے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لئے منتظمہ سے اپیل کی ، بعدہ نمونہ اسلاف حضرت حافظ محمد عارف صاحب انصاری ؔ دامت برکاتھم العالیہ جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع تھانے و آفس سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے اپنے قدیم تجربات کی روشنی میں جلسہ کی مناسبت سے قیمتی و وقیع باتیں بیان کیں ،
اس اجلاس کی نظامت حضرت مولانا مفتی صبغۃ اللہ خانصاحب ندویؔ سلمه الله تعالي نائب صدر جمعیۃ علماء تحصیل شیگاؤں نے کی ، اس پروگرام میں حضرت مولانا صدیق صاحب حفظہ اللہ تعالی پاتورڈوی،حضرت مولانا عباس خانصاحب اشرفی حفظہ اللّٰہ تعالیٰ نائب صدر جمعیۃ علماءضلع بلڈانہ ، حضرت مولانا مفتی عبد الرحمن صاحب اشرفی سلمہ اللہ تعالیٰ نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع بلڈانہ ، الحاج سید احمد صاحب فروٹ مرچنٹ نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع بلڈانہ حفظہ اللّٰہ تعالیٰ ،جناب شیخ عاصم خلیل اللہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ خازن جمعیۃ علماء ضلع بلڈانہ ،حضرت مولانا عبد الرشید صاحب ندوی حفظہ اللہ تعالیٰ جوائنٹ سکریٹری جمعیۃعلماء ضلع بلڈانہ حفظہ اللّٰہ تعالیٰ،حضرت مولانا مفتی سید فیضان صاحب حسینی سلمہ اللہ تعالیٰ ،جناب محمد عارف صاحب رسی والے، نیز معلمین مکاتب جمعیۃعلماء ضلع بلڈانہ ودیگر محبین جمعیۃ علماء نے شرکت کی اورحضرت مولانا محمود بیگ صاحب اشرفی حفظہ اللہ تعالی مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن اشرف نگر سونالہ کی دعا پر اس اجلاس کا اختتام عمل میں آیا ۔
Comments are closed.