صفا بیت المال ، رہبر فاؤنڈیشن ، پی ، ایس، ایف تنظیموں کا مشترکہ کامیاب اقدام
600 افراد مختلف کورسس سے فارغ۔50 افراد کو ملٹی نیشنل کمپنیوں میں روزگار کا حصول
حیدرآباد(پریس ریلیز)
صفا بیت المال کے زیرِ اہتمام اِسکل ڈیولپمنٹ قطب شاہی سے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، ہنر اور باوقار روزگار سے جوڑنے کیلئے مختلف فری جاب اورینٹڈ آئی ٹی کورسز کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔ صفا بیت المال دورِ حاضر کے جدید تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے ایسے کورسز فراہم کررہا ہے جو نوجوانوں کو عملی میدان میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے تیار کرتے ہیں۔ یہ تمام کورسز مکمل طور پر مفت فراہم کیے جارہے ہیں تاکہ معاشی طور پر کمزور اور دیگر ضرورت مند طلبہ بھی جدید تعلیم اور ہنر سے آراستہ ہوسکیں۔ ادارہ کی جانب سے صرف فنی تعلیم ہی نہیں بلکہ طلبہ کی شخصیت سازی، Communication Skills اور Interview Preparation پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ نوجوان اعتماد، صلاحیت اور بہتر رہنمائی کے ساتھ عملی زندگی میں آگے بڑھ سکیں۔تفصیلات کے مطابق اب تک تقریباً 600 طلبہ مختلف کورسز سے فارغ التحصیل ہوچکے ہیں جبکہ ان میں سے 50 طلبہ مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں میں ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ یہ کامیابیاں ادارہ کی معیاری تربیت، مخلصانہ رہنمائی اور نوجوانوں کی بہتر صلاحیت سازی کا روشن ثبوت ہیں۔یہ عظیم تعلیمی و فلاحی مشن Rahbar Foundation، The Safa Educational and Welfare Charitable Trust اور PSF جیسے سماجی و رفاہی اداروں کے تعاون سے جاری ہے، جو نوجوان نسل کے روشن مستقبل اور ایک بہتر معاشرے کی تعمیر کیلئے مشترکہ طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ادارہ کی جانب سے عوام الناس خصوصاً نوجوانوں، طلبہ اور گریجویٹس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس بہترین موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، جدید اور مفید کورسز میں داخلہ لے کر اپنے مستقبل کو روشن بنائیں اور اس پیغام کو دوسروں تک بھی پہنچائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ہنر مند بن کر خود کفیل ہوسکیں۔اسی طرح اہلِ خیر، مخیر حضرات اور سماجی شخصیات سے بھی تعاون کی درخواست کی گئی ہے تاکہ اس تعلیمی و فلاحی مشن کو مزید وسعت دی جاسکے اور زیادہ سے زیادہ ضرورت مند نوجوانوں تک اس کے ثمرات پہنچائے جاسکیں۔ یہ ادارہ نوجوانوں کیلئے امید، ترقی اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت علامت بن کر ابھر رہا ہے۔
Comments are closed.