جمعیۃ علماء ضلع آکولہ کا عظیم الشان اجلاسِ عام بعنوان تنظیمی امور و تربیتی ورکشاپ بحسن وخوبی اختتام پذیر
آکولہ 22؍مئی(پریس ریلیز) جمعیۃ علماء ضلع اکولہ کے زیرِ اہتمام عظیم الشان اجلاسِ عام بعنوان تنظیمی امور و تربیتی ورکشاپ برائے معلمینِ مکاتب و اراکینِ جمعیۃ علماء ضلع اکولہ، بتاریخ 21؍ مئی 2026 بروز جمعرات، بوقت بعد نمازِ عصر تا مغرب، بمقام مسجد ابوبکر، افتخار پلاٹ، آکوٹ ضلع آکولہ نہایت کامیابی اور روحانی ماحول میں منعقد ہوا۔
اس اہم اجلاس کی صدارت حضرت مولانا مفتی حفیظ اللہ حفیظ صاحب قاسمی دامت برکاتھم العالیہ صدر جمعیۃ علماء ضلع تھانہ و ناظمِ تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے فرمائی، جبکہ حضرت حافظ محمد عارف صاحب انصاری دامت برکاتھم العالیہ جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع تھانہ و آفس سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے خصوصی سرپرستی فرمائی۔
پروگرام کا آغاز حافظ فاضل صاحب آکوٹ کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، حافظ عقیل صاحب آکوٹ نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتیہ کلام پیش کرکے سامعین کے قلوب کو ایمان افروز جذبات سے معمور کردیا۔
بعد ازاں صدرِ محترم حضرت مولانا مفتی حفیظ اللہ صاحب قاسمی نے جمعیۃ علماء کی دینی، ملی اور تنظیمی خدمات پر نہایت جامع اور فکر انگیز خطاب فرمایا۔ آپ نے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط و فعال بنانے پر زور دیتے ہوئے منتظمہ اور معلمین مکاتب کو جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے پیغام اور مشن سے روشناس کرایا، نیز ان کے معلمانہ، مربیانہ اور داعیانہ کردار پر نہایت بصیرت افروز گفتگو فرمائی۔
اجلاس کی کامیاب نظامت مولانا نجیب الرحمن صاحب ندوی جوائنٹ سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع اکولہ نے انجام دی، پروگرام کی ترتیب و نگرانی مولانا افضل صاحب صدر جمعیۃ علماء تحصیل آکوٹ نے فرمائی۔
اس اہم اجلاس میں مولانا رئیس صاحب اشاعتی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء تحصیل آکوٹ، حافظ عارف صاحب اشاعتی ہیورکھیڑ، مولانا صدر الدین صاحب مہتمم مدرسہ محمدیہ موہالہ،معروف سماجی و ملی شخصیت الحاج امیر خان صاحب ، مفتی عبد الرحیم صاحب ندوی، حافظ مشتاق صاحب ،حافظ عبد الرشید صاحب سمیت معلمینِ مکاتب، اراکینِ جمعیۃ علماء ضلع اکولہ اور دیگر محبینِ جمعیۃ علماء نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔
اجلاس کے انعقاد میں مختلف احباب و ذمہ داران کا خصوصی تعاون حاصل رہا، خصوصاً الحاج امیر خان صاحب کی نیک تمناؤں، تعاون اور حوصلہ افزائی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔
آخر میں حضرت مولانا عظیم الدین ندوی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع اکولہ کی رقت آمیز دعا پر اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا۔
Comments are closed.