قرآنِ کریم سے مضبوط وابستگی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے: مفسر قرآن مولانا عبدالسبحان ندوی

 

 

کولکاتا(شائق ظفر ندوی) دارالعلوم اسراریہ سنتوش پور میں ششماہی امتحان کے موقع سے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریبِ منعقد ہوئی، جس کی صدارت مفسرِ قرآن حضرت مولانا عبدالسبحان ندوی نے فرمائی۔

تقریب میں حضرت مولانا نے طلبہ سے قرآنِ کریم کے مختلف مقامات سے سوالات کیے۔ جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ اور اساتذہ کی محنت کو سراہا۔

ششماہی امتحان کے ممتحنین تالبگان مسجد کےخطیب و شیخ الحدیث مفتی عرفان مظاہری اورپارک سرکس دلکشا مسجد کے امام مفتی طاہر قاسمی صاحبان نے دو سو سے زائد طلباء کا امتحان لینے کے بعد اپنے تاثرات میں مفتی عرفان مظاہری نے کہاکہ امتحان میں طلبہ کی نمایاں کارکردگی کی بنیادی وجہ ادارے میں سبق سے متصل پارے کا ھفتہ واری امتحان اور ماہانہ مسابقۂ حفظِ قرآن کا مسلسل انعقاد ہے

مفتی طاہر صاحب نے

ادارے میں جاری تعلیمی و تربیتی نظام اور اساتذہ کی اجتماعی لگن کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے مزید ترقی کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔

مولانا عبدالسبحان ندوی نے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ قرآنِ کریم سے مضبوط وابستگی ہی کامیابی کی ضمانت ہے اور یہی انسان کی زندگی کو سنوار کر اسے دنیا و آخرت کی حقیقی کامیابی کی طرف لے جاتی ہے۔

اس موقع پر حلف الفضول فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام مٹیابرج، بدمتلی میں منعقدہ مسابقۂ قرأت میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے دارالعلوم اسراریہ کے طالب علم پارک سرکس کے حمزہ مشتاق کو خصوصی انعام سے نوازا گیااور دیگر نمایاں پوزیشن ہولڈرز طلباء کو چندن نگر مرکز کے مولانا عبد الودود ندوی، چاندی کے جناب سلیمان ، اور پیمنٹل اسٹریٹ کے جاوید نہال کے بدست انعامات سے نوازا گیا۔

مولانا ندوی نے ادارے کے بانی حضرت مولانا اسرار الحق قاسمی رح کے اخلاص اور انتظامیہ و اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شعبۂ حفظ و قرأت کے اساتذہ کے جہد مسلسل کے نتیجے میں طلبہ تجوید، مخارج، اوقاف و اعادہ اور آموختہ کی مضبوطی کے ساتھ محنت ہو رہی ہے یہی وجہ ہے کہ کولکاتہ ، بنگال اور آل انڈیا سطح کے مسابقات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے آرہے ہیں۔

انہوں نے ملک کے تشویشناک صورتحال کے پیش نظر مقامی سطح پر قائم دینی اداروں کی تعلیمی و تربیتی معیار بلند کرنے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

آخر میں مدرسہ کے مہتمم مولانا نوشیر احمد نے مہمانان گرامی کی آمد اور قیمتی نصائح پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.