صفاانسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیاکنٹنٹ کرییشن ورکشاپ توقع سے زیادہ کامیاب

لکھنؤ(پریس ریلیز)

صفاانسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیاکنٹنٹ کرییشن ورکشاپ توقع سے زیادہ کامیاب رہا،اس ورکشاپ میں مدارس اور کالجز کے 65 سے زائد طلبہ وطالبات شریک ہوئے،اور پھربورفائدہ اٹھایا،ورکشاپ کی خاص بات یہ تھی کہ جمعہ کادن ہونے کے باوجود شرکاء صبح وقت سے پہلے پہونچ گئے،اور شام 5 بجے تک مسلسل موجود رہے،ہال کی گنجائش 50 افراد کی تھی،جس کی وجہ سے کچھ شرکاء کوکھڑے ہوکرسنناپڑا،مگر کوئی اپنی جگہ سےہلانہیں،اس ورکشاپ کے لئے معروف صحافی جناب اشرف بستوی صٓاحب چیف ایڈیٹر ایشیاٹائمز دہلی سے بلائے گئے تھے،ان کے علاوہ پی ٹی آئی کے صحافی جناب مظہرسلیم صاحب،راجیہ سبھا ٹی وی کے سابق صحافی ڈاکٹراشفاق صاحب،معروف موٹیویشنل اسپیکر ڈاکٹر اسد مونس صاحب،تعلیمی کائونسلر محترمہ عذرا جیلانی اردواور ہندی کے معروف صحافی جناب محمد غفران نسیم صاحب پورے دن شرکاء کو ڈیجیٹل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم کواستعمال کرنے کی تربیت دیتے رہے،پہلی نشست کی صدارت معروف ملی شخصیت انجینر سید شیعب صاحب نے کی ،جبکہ دوسری نشست کی صدارت ڈاکٹراشفاق صاحب نے کی ،ڈیجیٹل میڈیا کو سیکھنے کے حوالے سے شرکاء میں بڑاجوش اور جذبہ نظرآیا،یہ ورکشاپ اکبری گیٹ چوک پر واقع وسٹیج ہال میں منعقد ہوا،شرکاء کے لئے چائے اور ظہرانے کابھی نظم تھا،

Comments are closed.