تنظیم ” ابنائے ندوہ بہار ” کے انتخابی اجلاس کی تیاریاں زوروں پر: مولانا سجاد ندوی

 

پٹنہ (پریس ریلیز)

پچیس اکتوبر کو گورنمنٹ اردو لائبریری پٹنہ کے سیمینار ہال میں منعقد ہونے والے تنظیم ابنائے ندوہ بہار کے انتخابی اجلاس کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ صدر مجلس استقبالیہ ۔۔۔ معروف اسکالر و دانشور ڈاکٹر مولانا سجاد ندوی نے بتایا کہ ریاست بہار کے تمام اضلاع کے نمائندگان کے نام دعوت نامے ارسال کئے جاچکے ہیں اور الحمدللہ منظوریاں بھی آچکی ہیں۔

 

ریاست بہار کی راجدھانی پٹنہ میں قیام پذیر ندوی احباب ماشاءاللہ شرکاء اجلاس کے استقبال کے لیے چشم براہ ہیں۔

 

مہمانوں کی پرتکلف ضیافت اور بہتر سہولیات سے مزین قیام کے انتظامات اپنے آخری مرحلے میں ہیں۔ صدر مجلس استقبالیہ نے مزید فرمایا کہ انتخابی اجلاس کے تئیں شوق و رغبت حوصلہ بخش ہیں۔ وہ اس معنی میں بھی کہ موجودہ دور میں تحریک ندوہ کے ہمہ جہت پیغام کو عام کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔

 

واضح ہوکہ ہندوستان کی معروف اور مرکزی دینی درسگاہ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو کے فارغین کی یہ ایک تنظیم ہے۔ جس کے قیام کا بنیادی مقصد مسلمانوں کی فلاح وبہبود اور ملکی ترقی میں تعاون ہے۔

Comments are closed.