Baseerat Online News Portal

بی جے پی کا موبائل پرچارک
از محمد عظیم فیض آبادی دارالعلوم النصرہ دیوبند
13اپریل بروز سنیچر جب میں دیوبند سے پپنے وطن مالوف ڈھکواں/ ہنسور/ امبیڈکر نگر پہنچا اور محلےوپاس پڑوس کے احباب کے ساتھ کچھ خال خیریت کے لئے بیٹھا تھا کہ ہمارے ایک رفیق جناب محمد اعجاز صاحب کے پاسـتھا کہ ایک اجنبی نمبر7971493273 سےایک فون آیا کال کرنے والے نے فورا بی جے پی کے گن گانے لگا اور بی جے پی کی ھمییت اور اسے ووٹ دے کر ایک بار پھر مودی جی کو وزارت عظمہ کے عھدے پر براجمان کرنے کی درخوست کرنےلگا
ہمارے رفیق نے وہ فون فورا مجھے تھمادیا اولاتو مجھے یہ حیرت ہوئی کہ بی جے پی کے لوگ کس سطح پر پہنچ گئے ہیں کہ اب فون کرکے پھولی بھالی عوام کو اس طرح بےوقوف بناتے ہیں اور اس طرح گویا ایک ایک فرد تک پہنچ کر ووٹ مانگتے ہیں
میں نے فورا اس موبائل پرچارک سے سوال کیا کہ ہم کیوں بی جے پی کو ووٹ کریں اور آپ کس بنیاد پر بی جے پی کے لئے ووٹ مانگتے ہیں اور اس کے لئے حمایت کی اپیل کرتے ہیں پھر میں نےبالترتیب تمام کالے کرتوتوں کا پٹارا کھول دیا اور تمام بدعنوانیوں اور سارے کریشن ایک ایک کرکے گنوانے شروع کردئے کا لے دھن، دہشت گردی کا خاتمہ رافیل پھر مہنگائی اور ملک عزیز کی سیاسی سماجی معاشی اور اقتصادی حالات اس کے سامنے رکھے، پھر پلوامہ ، اڑی اورمسلمانوں اور دلتوں کے ساتھ ہورہےمظالم کا جوں ہی تذکرہ شروع کیا تو وہ موبائل پرچارک فون کاٹ کر بھاگ جانے میں ہی عافیت سمھجی پھر میں نے بہت کوشش کی کہ دوبارہ فون لگ جائے لیکن کامیابی نہ مل سکی
مجھے تو یہ معلوم نہین کہ اس طرح کسی کے پاس خفیہ فون کرکے کسی پارٹی کاپرچار کرنا اور اس کے لئے ووٹ مانگنا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے ڈائرے میں آتاہے کہ نہیں لیکن موبائل پرچارک کے فون سے بی جے پی کی پریشانی واضح طور پر محسوس کی جاسکتی ہے اور اس سے یہ صاف ظاہر ہوگیا کہ بی جے پی زمینی سطح پر چاروں شانے چت ہوچکی ہے اور اگر evm نے مہربانی نہ کی شکشت وفتح اگر عام کی رائےدہی پر ہی موقوف رہا تو بی جے پی کو شکشت وحزیمت سے کوئی روک نہیں سکتا
اور اس الیکشن میں بی جے پی کے لئے ایک بڑی پریشانی کے لئے یہ رہی کہ شاید تاریخ کا یہ پہلا الیکش ہو جس میں بی جے پی کچھ اس طرح گھر گئی ہے کہ چاہ کر بھی رام مندر کے موضوع کو زندہ نہ کرسکی
(بصیرت فیچرس)

Comments are closed.