مجھے رمضان کہتے ہیں

مظفر احسن رحمانی

مجھے رمضان کہتے ہیں اسے بھی نہ جانے کیا ہوا دھیمے قدم کے ساتھ میرے کان کے قریب آکر یوں گویا ہوا،
کیسا رہا آج کا روزہ؟
گرمی تو شدت کی تھی،
پیاس بھی لگی ہوگی
اور بھوک تو خیر کیا کہنا،
اچھا پیاس کی شدت نے جب آپ کو ستایا تو پھر کیا کیا آپ نے؟
یہ کہتے کہتے وہ روہانسی سا ہوگیا
مجھے بھی لگا کہ یہ کوئی خیر خواہ ہے، محبت میں پوچھ رہا ہے،
پلٹ کر دیکھا تو
فورا خیال آیا
یہ رمضان کا دوسرا روزہ ہے
میں نے کہا کہ یقینا پیاس بھی لگی تھی،
بھوک کا احساس بھی ہوا،
سامنے پیاس کی شدت کو کم کرنے اور بجھانے کے لئے فریج میں بہت ٹھنڈا پانی بھی تھا،
آدمی کا بھی اتا، پتا نہیں تھا،
دروازے بھی بند تھے،
میں تھا،
میرا احساس تھا،
البتہ ایسا لگا کہ ایک آنکھ ایسی ہے
جو سامنے سے ہمیں گھور گھور کر دیکھ رہی ہے
، جو ہمارے احساس اور خیال تک کو دیکھ رہی ہے، پہلے تو یہ خیال بھی نہیں گذرا کہ پانی سے گلے کو بھگو لیا جائے
اور اگر آیا بھی تو میرے ایمان نے مجھ سے کہا اگر کوئی نہیں تو ایک آنکھ ایسی ضرور ہے جو دیکھ رہی ہے،
شام کو بس مغرب کی آذان کو چند منٹ ہی باقی تھے
کہ دسترخوان پر عمدہ قسم کے پکوان سجا دیئے گئے
بھوک اور پیاس سے جان کی آپڑی تھی
انتظار صرف ایک لفظ
اللہ اکبر
کی تھی
لیکن اس خوبصورت آواز کے سننے میں بھی تاخیر سی ہورہی تھی
دل کرتا تھا کہ خود سے زور سے مسجد کے مائیک پر اس لفظ کو کہ دوں
اور تمام بندھنوں کو توڑ کر ایک گھونٹ پانی گلے سے اتار لوں
لیکن اس کی بھی گنجائش نہیں تھی،
یہ سوچ ہی ر تھا
کہ موذن نے کہ دیا
اللہ اکبر
اور خوشی کیا بتاؤں کبھی ایسی میسر نہیں آئی تھی،
مجھے سب سے زیادہ فکر
میرے اس بیٹے کا تھا
جس نے آج پہلی مرتبہ روزہ رکھا تھا،
عصر تک تو وہ ٹھیک تھا
لیکن اس کے بعد بھوک اور پیاس سے اس کی جان پر آپڑی تھی
بے سودھ بستر پر ایسا پڑا
کہ اس سے نہ تو کچھ بولا جارہا تھا
اور نہ ہی آنکھ کھل رہی تھی
گھر کے سب لوگوں نے کہا
کہ بس بچے اتنی دیر ہی روزہ رکھتے ہیں لیکن وہ
اپنی توتلی زبان سے یہ کہتا
کہ ابھی اللہ نہیں ہوا ہے
اور آنکھ بند کرلیتا،
واہ کیا اعتماد اور اعتقاد ہے
اس وقت تک پانی کا گھونٹ پیٹ میں نہیں جائے گا جب تک آذان نہ ہو جائے،
یہ یقین ایک اس بچے کا بھی ہے جسے نہیں معلوم کہ مذہب کیا ہے اور مذہبیت کے تقاضے کیا ہیں
قربان جاؤں رمضان تجھ پر
تو اسی طرح آتا رہ
اور مذہب کے تقدس کو جگاتا رہ
مظفر احسن رحمانی
ایڈیٹر بصیرت آن لائن
7991135389

Comments are closed.