ظالم حکمراں کےتسلط سےحفاظت کی دعاءکیجئے

از: محمد عظیم فیض آبادی دارالعلوم النصرہ دیوبند
کل بتاریخ 23 مئی مطابق 17رمضان المبارک بروز جمعرات ہندوستان کے لئے ایک اہم دن ہوگا کل جب صبح ہوگی تو ملک ایک نئی کروٹ لے گا،کل سورج ایک ایسے ہندوستان پر طلوع ہوگا جو جو اپنا رخ تبدیل کرے گا evm میں محفوظ قوم کا کی اراء کا شمار ہوگا گویا کہ ملک کی سیاسی تقدیر کا فیصلہ ہونا ہے اس لئے ہر ہندوستانی کا فرض ہے کہ وہ اپنے ملک کی سالمیت اوروطن عزیز کی جمہوری قدروں کی حفاظت کی دعاء کرے
اگرچہ ملک کے مختلف گوشے سے evm کے چوری کی خبریں اتنی کثرت سے آرہی ہیں کہ جس کا انکار نہیں کیا جاسکتاکہیں evmبھرے ٹرک پکڑے جارہے ہیں تو کہیں ہوٹلوں اور گھروں سے evmبرآمد ہونے کی خبریں موصول ہورہیں ہیں قنوج میں evm کے مقام پر نگرانی کے لئےکیمروں کے بند کرنے کی خبر بھی میڈیا میں گردش کررہی ہے
اور جس طاقت وقوت کے ساتھ خفیہ طریقے سےبی جے پی کو اقتدار تک پہںچانے کی جد وجہد ہو رہی ہے اس کا اندازہ کم ازکم سیاسی منظرناموں پر نظر رکھنے والوں کو تو ضرور ہو گا البتہ اس اندازے کو مزید پختگی دینے کے لئے کل کا انتظار کیجئے اگر بی جے پی کامیابی کے جھنڈے گاڑتی ہے تو بس سمجھ جائے کی قوم نے نہیں بلکہ evm نے اسے فتح سے ہمکنار کی ہے
بہر حال اس وقت ملک دعاء کا سخت محتاج ہے آپ تمام ہی حضرات ملک کی سالمیت اور ملک کے جمہوری تانے بانے کی حفاظت کی دعاء کیجئے اور دعاکریئے کہ اللہ تعالیٰ ظالم بادشاہ کے تسلط سے حفاظت فر مائے اور ملک کا اقتدار ایسے شخص کے حوالے کر ےجو ہر ایک کے ساتھ عدل وانصاف اور ہر شہری کے ساتھ برابری کا معاملہ کرے کیونکہ ہمارا اس بات پر یقین ہے کہ ظالم وجابر حکمرانون سے بڑھ کر بھی ایک طاقت ہےوہی وھو علی کل شئ قدیر ہے اور اسی کے سامنے دست سوال دراز کرنا ہے
وہ evmاور اس کے علاوہ تمام طرح کے گھوٹالوں سے بڑھ کر فیصلہ کرنے والاہے evmپر بھی اسی کی حکمرانی ہے
ومکروا مکراللہ واللہ خیر الماکرین ہے اس کے فیصلے کے آگے تمام تدابیر دھری رہ جاتی ہیں
دعاء بھی مومن کا ایک بہت بڑا ہتھیار ہے اس میں کوتاہی ہر گز نہ کی جائے خاص طر پر آج تھجد میں ضرور اس کا اہتمام کیا جائے
(بصیرت فیچرس)

Comments are closed.