روزہ عبادت کے ساتھ اخلاقی ڈسپلین اور سیلف کنٹرول کی مشق : مولانا شکیل قاسمی

اسلامی شریعت میں روزہ ایک اہم عبادت ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اخلاقی ڈسپلین اور سیلف کنٹرول کی مشق بھی اس کے ذریعے ہوتی ہے ۔ رب کائنات کی قربت اور اس کی خوشنودی روزہ کے ذریعے انسان کے حصے میں آتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اہل ایمان اس فریضے کی ادائیگی پورے ذوق و شوق کے ساتھ کرتے ہیں۔فاران انٹرنیشنل فائونڈیشن کے چیرمین پروفیسر مولانا شکیل احمد قاسمی نے جامع مسجد شاہ گدی پٹنہ میں خطاب کرتے ہوئے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا ۔
جناب قاسمی نے فرمایا کہ اخلاقی اور روحانی تربیت کے ذریعے اہل ایمان ایک خاص توانائی محسوس کرتے ہیں ۔ اور اس کا خوشگوار اثر سماج میں دکھائی دیتا ہے ۔ عام دنوں کے مقابلے رمضان میں ملنے جلنے کے انداز اور اخلاقی سطح میں خوشگوارتبدیلی نظر آنے لگتی ہے ۔ لوگ روزے کے اثرات اور ثمرات سے فائدہ اٹھانے لگتے ہیں ۔جیسے جیسے رمضان کے ایام گزرتے جاتے ہیں ، عبادت کا شوق بڑھتا جاتا ہے۔ ہمارے لئے ضروری ہے کہ رمضان کے اصل مقصد اور روزہ کی روح کو حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
(بصیرت فیچرس)
Comments are closed.