ہائے اس زودپشیماں کا پشیماں ہونا!

 

محمدشارب ضیاء رحمانی

فیچر ایڈیٹر بصیرت آن لائن

 

غلام نبی آزاد نے پریس کانفرنس کرکے جوصفائی پیش کی ہے وہ اور شرم ناک ہے،کانگریس کے مطابق وہ اپنے ممبران کووہپ جاری نہیں کرسکی کیوں کہ اسے اندازہ نہیں تھا کہ بل پیش ہوگا،کانگریس کو وقت نہیں مل سکا،جی ہاں بی جے پی نے اپنے ممبران کووہپ جاری کیا اور میڈیامیں خبرآگئی لیکن نرم ہندوتواکی کانگریس کو پتہ نہیں چلا،آزاد نے یہ بھی کہاہے کہ سرکار سے اس بل سمیت چھ بلوں کوسلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے پراتفاق ہوچکاتھا واہ کتنامعصومانہ جواب ہے،اگر سلیکٹ کمیٹی میں بھیجنے پر سرکار تیار تھی تو لوک سبھا میں کیوں پیش کیاگیا،کانگریسی لیڈر آچاریہ پرمودکرشنن بل کی حمایت کررہے ہیں توخواہ مخواہ کی صفائی آزادکیوں دے رہے ہیں،جدیو نے کہاہے کہ ہم نے بل کی مخالفت کی لیکن مجبوری میں واک آئوٹ کرناپڑا کیوں کہ ہم اتحاد میں ہیں،اتحاد میں ہم سرکار کے خلاف ووٹ نہیں دے سکتے تھے،ہے نا مزے دار جواب،ناٹک بندکیجیے نا سیکولرزم کا،اعلان کیجیے کہ آپ بھی کومنل ایجنڈے پرچلتے ہیں،کے سی تیاگی کسے بے وقوف بنارہے ہیں،وہ اتحاد میں صرف بہار میں ہیں،مرکزی حکومت میں شریک نہیں ہیں،دوسری بات کہ جھارکھنڈ اور بہار سے باہر جدیو بی جے پی کے خلاف الیکشن لڑسکتی ہے لیکن ایوان میں بی جے پی کے خلاف ووٹنگ کے وقت الائنس یادآجاتاہے،کے سی تیاگی بتائیں کہ دوسری ریاستوں میں الیکشن میں اتحاد کہاں جاتاہے،اگر اتحاد میں ہے تو این ڈی اے سے الگ جھارکھنڈ میں الیکشن کیوں لڑرہی ہے؟جدیوجھوٹ کیوں بول رہی ہے؟ پھرتو جتنے متنازعہ فیہ بل لے کر آپ کی دوست آئے گی تو دوستی نبھائیں گے نا؟ تو کیافرق رہا، کیوں بے وقوف سمجھ رکھاہے اب جب آپ ہمارے پاس ایک سال بعدووٹ مانگنے آئیں گے توبہار کے مسلمانوں کوایک آواز میں جدیو کاہی جواب دوہراناچاہیے کہ جس طرح آپ بی جے پی کے خلاف ووٹ نہیں دے سکے تھے ہماری مجبوری بھی ہے کہ ہم آپ کو ووٹ نہیں دیں گے کیوں کہ جدیو،بی جے پی کے کومنل ایجنڈے میں برابرکی اتحادی ہے،اس کی شروعات ہونے والے ضمنی اسمبلی الیکشن سے ہوجانی چاہیے،جس میں ایک سیٹ کشن گنج میں ڈاکٹرجاوید کی ہے،مجلس کوچاہیے کہ مضبوطی سے وہاں امیدوار اتارے اور مسلمان اس سیٹ پرسیکولرزم کے ٹھیکیدار کومنلوں کو زوردار طمانچہ مارنے کاعہد کرلیں،سیکولروں سے آرپارکی فیصلہ کن جنگ لڑنی ہوگی،ہم نے ہی سیکولرزم بچانے کاٹھیکہ نہیں لے رکھاہے،سیاست میں رسک لیناہوتاہے

(بصیرت فیچرس)

Comments are closed.