دس ایسے امور جن کا مسلمانوں کو آنے والے عیدالاضحٰی میں خیال رکھنا چاہیے!

مولانا محمد برہان الدین قاسمی
ڈائریکٹر مرکز المعارف ممبئی
میں نے محسوس کیا کہ آنے والے عید الاضحی میں مسلمانوں کو زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، اس لیے درج ذیل امور کی جانب توجہ دلانا چاہتا ہوں۔
1. کسی بھی نامعلوم شخص سے گوشت قبول کرنے سے احتیاط کیجیے اور اسی طرح کسی نامعلوم شخص کو بھی ہرگز گوشت نہ دیں، گو کہ وہ بظاہر تنگدست اور غریب ہی کیوں نہ معلوم ہوتے ہوں۔
2۔ پاکی صفائی کا خیال رکھیے اور جانوروں کے ناقابل استعمال حصے کو عام گذرگاہوں میں مت ڈالیے۔ پاک صاف رہنا اور اصول حفظانِ صحت کا خیال رکھنا اسلام میں مطلوب ہے۔
3۔ لوگ خواہ شہروں میں اپارٹمنٹ یا سوسائٹی میں رہتے ہیں یا گاؤں میں رہتے ہوں اپنے پڑوسیوں کے تعلق سے خوب بیدار اور ہوشیار رہیں، کچھ لوگ چھوٹی چیزوں پر بھی بڑے مسائل اور قضیہ نامرضیہ پیدا کرسکتے ہیں۔
4۔ براہ کرام سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے لیے قربانی کے جانوروں کی ویڈیو نہ بنائیں اور نہ تصویریں نکالیں، جو کہ شرعی اعتبار سے بھی مطلوب اور درست نہیں ہے۔
5۔ جب گوشت کو ایک جگہ سے دوسری جگہ یا ایک گھر سے دوسرے گھر لے کر جا رہے ہوں تو براہ کرم گوشت کو اچھی طرح ڈھک لیں اور پیک کر لیں، بچوں کو گوشت جمع کرنے اور تقسیم کرنے کے لیے بھیجنے سے بچیں۔
6۔ غریب نادار حضرات کسی کے فون یا دوسرے ذرائع سے دیے گئے دعوت پر ہرگز گوشت لینے نہ جائیں، اگر آپ شخصی طور پر اس جگہ کو اوردعوت دینے والے شخص کو نہیں جانتے ہیں۔
7۔ براہِ کرم تمام قربانی کے جانوروں کی رسیدیں ہاتھ در ہاتھ خریدنے کا اہتمام کریں۔ مطلوب ٹیکس اور جو رسید اس کے خلاف ہو کو ادا کیے بغیر کوئی جانور نہ خریدیں۔ ان تمام حالات میں پولیس اور عام ذمے داروں کا ہاتھ بٹائیں۔
8۔ براہِ کرم عقل مندی کا ثبوت دیں اور اپنے مذہبی تہوار اور مذہبی ذمہ داری کو خوب اچھی طرح سے حوصلوں اور ولولوں کے ساتھ منائیں۔ محتاط رہنا عقل مندی ہے اور خوف زدہ رہنا بزدلی ہے۔
9۔ براہِ کرم مخالف اور سخت حالات میں پر سکون اور مطمئن رہیں، بہرحال، ان سے رحم کی درخواست نہ کریں جو انسانیت کے معنی و مفہوم سے ہی ناآشنا ہوں، بجائے اس کے جب ضرورت ہو پوری قوت کے ساتھ جلد اور دوٹوک فیصلہ لیں اور یہ فیصلہ قانونی دائرے میں ہونی چاہیے۔
10۔ ہم یہاں مسلمان اس دنیا میں اپنی آخرت کو بہتر اور خوش گوار بنانے کے لیے ہیں۔ ہماری قربانی اور تمام عبادتیں صرف خدائے واحد کی خوشنودی کےلیے ہے، نہ کہ یہاں کسی اور کو دکھانے کےلیے۔ ہمیں اللہ کی تمام مخلوق ( بہ شمول جانوروں کے ) کا خیال رکھنا چاہیے، جیسا کہ اس تعلق سے ہم سے سوال بھی کیا جائے گا، اور خدائے بزرگ و برتر کے سوا کسی سے نہ ڈریں۔
Comments are closed.