حضرت گرونانک اور اسلام (قسط نمبر: 4)

بقلم: مفتی محمداشرف قاسمی
پھر اٹھی آخر صدا توحید کی پنجاب سے
ہند کو اک مرد کامل نے جگایا خواب سے
قرآن مجید اور دیگر کتب سماویہ پر ایمان
گر ونانک کہتے ہیں:
”سوئی کلمے جوئیس رب کلام“(17)
”کلمہ کے ذریعہ وہی شخص پاک صاف ہو سکتا ہے جو اللہ کے کلام یعنی قرآن مجید پر ایمان لائے۔“(17)
(جنم ساکھی بھائی بالا صاحب: ص 183)
دوسری جگہ گر ونانک کہتے ہیں:
”کل پروان کتیت قرآن
پوتھی پنڈت رہے پوران
نانک ناؤں بھیارحمن
کر کرتا تو ایکو جان“(18)
(گروگرنتھ رام کلی محلہ: 1 /ص903)
”کل یگ زمانہ میں صرف قرآن خدا کی طرف سے منظور شدہ کتاب ہے، اس کے نازل ہونے کے بعد ساری دوسری پوتھیاں اور پوران وغیرہ ساری کتابیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ اب خدا کی صفت رحمن ہی کا سکہ بازار میں چل رہا ہے۔“ (19)
(گرونانک اور ان کی تعلیم و دعوت: ص 101)
قرآن مجید کے بارے میں گرونانک کا فیصلہ
حق و صداقت کے عاشق و شیدائی،گر ونانک،قرآن کے بارے میں اپنا فیصلہ سناتے ہیں:
تر یہے کو نٹا بھالیاں تریہے سودے بھید
توریت انجیل زبور تر ے بڑھ سن ڈٹھے وید
رہیا فرقان کتیبڑے کلجگ میں پروان(20)
(جنم ساکھی بھائی بالا صاحب: 274)
”میں نے چاروں طرف تلاش کیا اور بہت سوچ اور بچار اور تحقیق سے کام لیا، میں نے توریت، انجیل اور زبور کو بھی خوب پڑھا اور ان کی چھان بین کی، ان کے علاوہ میں نے ویدوں کو خوب غور سے پڑھنے اور سننے کی کوشش کی، میری چھان بین اور کوششوں کا نتیجہ یہ نکلا کہ اب ساری کتابوں کا زمانہ ختم ہو چکا ہے، موجودہ زمانے کو لوگوں کے لیے منظور شدہ اور قابل عمل کتاب صرف قرآن شریف ہے، بقیہ ساری دھارمک کتابیں مٹ چکی ہیں، قرآن شریف کو چھوڑ کر ان کے قانون پر عمل کرنے کاکوئی فائدہ نہیں ہوگا۔“(21)
(گر ونانک اوران کی تعلیم ودعوت: ص 102)
گر ونانک فرماتے ہیں:
تر بہے حرف قر آن دے تر بہے سپا رے کین
تس وچ بہت نصیحتاں سن کرکرو یقین(22)
(جنم ساکھی بھائی بالا صاحب: ص 221)
”قرآن شریف کے اندر لوگوں کی ہدایت کے لیے بہت سی نصیحتیں ہیں۔ ان کو غور سے سنو اور یقین کرکے ان پر عمل کرو۔“
دیگر کتب سماویہ کے بارے میں گر ونانک کہتے ہیں:
چار کتابیں اک ہیں چاروں قول خدائے
چاروں قدم ثواب دے قاضی دل دچ لائے (23)
(جنم ساکھی بھائی بالا صاحب: ص148)
”چاروں کتابوں میں خدا ہی کا ذکر ہے اور ان چاروں میں انہیں کی باتیں ہیں قاضی صاحب ثواب کے چاروں قدم اپنے دل میں بساؤ۔ ثواب کی سچی عبادت اور ذکر الہی ہے۔“(24)
(گرونانک اور ان کی تعلیم و دعوت: ص 89)
مزید فرماتے ہیں:
دیکھو توریت انجیل نوں زبورے فرقان
ایہو چار کتیب ہیں پڑھ کر دیکھ قرآن(25)
(جنم ساکھی بھائی بالا صاحب: ص176)
”چاروں کتابیں خدا کی طرف سے اتاری گئیں ہیں، قرآن پڑھ کر دیکھ لیجیے،ان چاروں کتابوں کا تذکرہ اس میں موجود ہے۔“
مزید تفصیلات کے لیے ملا حظہ کریں: جنم ساکھی بھائی بالا صاحب: ص222/ وص166/جنم ساکھی ولایت والی: ص265/ گرونانک اور ان کی تعلیم ودعوت: ص99 وص 101۔
ماخوذ از: مخلتف قومیں اور اسلام: ص 47 وص48.
تصنیف: (مفتی) محمد اشرف قاسمی
خادم الافتاء شہرمہدپور
ضلع اجین ایم پی
[email protected]
Comments are closed.