حضرت گرونانک اور اسلام (قسط نمبر: 7)

بقلم: مفتی محمداشرف قاسمی
پھر اٹھی آخر صدا توحید کی پنجاب سے
ہند کو اک مرد کامل نے جگایا خواب سے
پل صراط اور جنت دوزخ کے بارے میں عقیدہ
پل صراط کے بارے میں گرونانک فرماتے ہیں:
سنو کنیس پُل صراط والوں کی کہائے
کھنڈے نالوں تر کھڑی اگ لو ہے جیون تپتائے
تلے ندی خون رت دی اوتھے لیت ترائے
سب اٹھو ئیں وچ پھریں جو کٹ کٹ پا پیاں کھائے کٹ تارے پرصلات ایہہ کر کے کہے کھائے(35)
(جنم سا کھی بھائی بالا صاحب: ص 148)
”پل صراط بال سے باریک اور تلوار سے تیز ہوگا اور جس طرح لوہا آگ میں گرم ہوجاتا ہے، اسی طرح وہ تپ رہا ہوگا، اس کے نیچے خون اور پیپ کی ندی ہو گی اور اس ندی میں سانپ اور بچھو ہوں گے، جو بُرے لوگ اس میں کٹ کر گر جائیں گے وہ سانپ اور بچھو ان کو کاٹ کا ٹ کر کھائیں گے اور دوزخ میں گرنے والے خوب شور مچائیں گے اور چلائیں گے مگر ان کی ایک بات بھی سنی نہیں جائے گی وہ لوگ اپنی بُرائیوں کی سزا پاتے رہیں گے۔“(36)
(گرو نانک اور ان کی تعلیم و دعوت: ص115)
جنت کے سلسلے میں ارشاد فرماتے ہیں:
”گلیں بہشت نہ جائیے
چھوٹے عمل کمائیے“(37)
(گرو گرنتھ صاحب دار رام گلی شلوک: محلہ1 ص951)
”کوئی انسان صرف باتیں بنا نے سے جنت میں نہیں جائے گا اس کے اندر تو وہی لوگ جائیں گے جو لوگ اپنی زندگی نیکیوں میں گذارتے ہیں، اور اچھے کام کرتے ہیں۔“
دوزخ کے بارے میں کہتے ہیں۔
اُٹھے پہر بھوندا پھرے کھا ون سنڈے رسول
دو زخ پوندا کیوں رہے جاں چت نہ ہوئے رسول(38)
( گرو گرنتھ صاحب گوڑی: شلوک محلہ1 ص 280 )
”جن لوگوں کے دلوں میں محمد رسول اللہ ﷺ کی عظمت اور محبت نہیں ہے،وہ لوگ اس دنیا میں آٹھوں پہر بھٹکتے پھریں گے اور مرنے کے بعد ان کا ٹھکانہ دوزخ ہوگا۔“
مزید تفصیل کے لیے رجوع کریں۔ گرو گرنتھ صاحب دار شلوک 41/ گرو گرنتھ صاحب دار آسا شلوک محلہ 1/ ص493/ اور ص 41/وص 47/اورگروگرنتھ صاحب دار رام گلی شلوک محلہ 1 /ص951/نیز تواریخ گروخالصہ ص 276/اور گرو نانک اور ان کی تعلیم ودعوت ص118/وص 119/ مولاناحبیب اللہ صاحب چشتی قادری فاضل دیوبند
ماخوذ از: *مختلف قومیں اور اسلام* ص51۔
تصنیف: محمد اشرف قاسمی
دارالافتاء شہرمہدپور
ضلع اجین ایم پی
[email protected]
Comments are closed.