مکتوب برائے ائمہ کرام وخطباء عظام

فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی

السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ

مؤقر ائمہ کرام وخطباء عظام

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے محبت ایمان کاجزء ہے، صحابہ کرام کی حمد وثناء کرنا ہر مسلمان کے لئے لازم وضروری ہے، لمعات التنقیح میں شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمہ اللہ نے لکھا کہ "صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تعظیم اور ان کی مدح سرائی کرنا واجب ہے” ، شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی حفظہ اللہ نے تکملہ فتح الملہم میں لکھا، اہل سنت والجماعت کا متفقہ عقیدہ ہے کہ حضرات انبیاء کرام کے بعد سب سے افضل وبرتر حضرات صحابہ کرام کی جماعت ہے، کوئی بھی ولی خواہ عبادت وتقوی پرہیزگاری کے کتنے ہی اعلی مقام پر فائز ہو حضرات صحابہ کرام کے مقام کونہیں پہنچ سکتا، حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ نے تفسیر کثیر میں فرمایا، جوشخص صحابہ کرام سے بغض رکھے، یا ان کو یا ان میں کسی صحابی کوبرا بھلا کہے ایسا شخص تباہ وبرباد ہوجائے، ایسے شخص کاقرآن پر بھی ایمان نہیں ہے؛ کیونکہ جن سے اللہ راضی ہے ان کو برابھلا کہہ رہا ہے، اگر قرآن پر اس کا ایمان ہوتا تو صحابہ کرام کو برابھلا نہ کہتا، مفتی تقی عثمانی حفظہ اللہ نے شرح مسلم میں لکھا، صحابہ کرام کی عدالت میں شک کرنا گویا کہ دین میں شک کرنا ہے کیونکہ پورا پورا دین حضرات صحابہ کرام کے واسطہ سے ہمیں ملا ہے،

حضرات ائمہ کرام! ماہ محرم میں جہاں ایک مخصوص جماعت کے لوگ صحابہ کرام کو برابھلا کہتے ہیں، افسوس کچھ اپنے بھی نادانی میں اسی ڈگر پر چل رہے ہیں، لہٰذا ایسے وقت میں  صحابہ کرام کی مدح سرائی کرنا ان کے فضائل بیان کرنا ہم پر لازم ہوجاتا ہے، لہاذا تمام ہی خطباء کرام سے عاجزانہ درخواست ہے کہ اس جمعہ کے بیان میں صحابہ کرام کے فضائل بیان کریں اور حضرات صحابہ کرام کے سلسلہ میں جومغلظات بکے جارہے ہیں، ان چیزوں سے امت مسلمہ کو دوررہنے کی تلقین کی جائے، تاکہ ہماری بھولی بھالی عوام مشاجرات صحابہ کے بارے میں اپنی زبانوں کولگام لگاسکے جیسا اہل سنت والجماعت کاعقیدہ ہے،ایسے وقت میں ہم نے دفاع صحابہ نہ کیا، اور صحابہ کرام کی مدح سرائی نہ کی توسخت گنہگار ہونگے،اللہ تعالی ہم سب کو صحابہ کرام سے سچی محبت نصیب فرمائے..آمین

آپ کا چھوٹابھائی ..فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی،
موبائل نمبر…8736021631

نوٹ..صحابہ کرام کے فضائل اور ان کے دفاع کے سلسلہ میں تقریر وخطابت میں کسی قسم کی رہنمائی یا مواد حاصل کرنے کے لئے رابطہ کرسکتے ہیں، ان شاءاللہ مدد کی جائے گی،

Comments are closed.