آؤ دوسرا اسپین بنائیں!( قسط نمبر 3)

عالم ہمہ ویرانہ ز چنگیزیِ افرنگ
معمارحرم بازبہ تعمیرجہاں خیز
بقلم: مفتی محمد اشرف قاسمی
(مہدپور ضلع اجین، ایم پی)
(مقالہ برائےسیمینار HNC، بی ایچ ای ایل بھوپال، 7؍ نومبر 2019ء)
ترتیب: مفتی محمد توصیف صدیقیؔ
ترکِ دعوت پر خدائی پھٹکار
دعوت کے کام کو چھوڑنے کے نتیجے میں جوخدائی پھٹکار نازل ہوتی ہے، اسے درج ذیل حدیث میں ملاحظہ کریں:
عن عائشہؓ قالت دخل علیَّ رسول اللہ ﷺ فعرفتُ فی وجهه ان قد حضرہ شیءٌ فتوضأ
وما کلم احداً فلصقتُ بالحجرۃ استمع مایقول فقعد علی المنبر فحمد اللہ واثنی علیہ وقال: یا ایھا الناس! ان اللہ تعالی یقولکم: مروا بالمعروف وانھوا عن المنکر قبل ان تدعوا فلااجیب لکم وتسئلونی فلااعطیکم وتستنصرونی فلا انصرکم؛ فمازاد علیھن حتی نزل۔
(الترغیب: ج4/ ص12/، حیاۃ الصحابۃ: ج5/ ص31/، ابن ماجہ برقم الحدیث: 4004/، مجمع الزوائد: ج7/ ص266/، البزاز فی کشف الا ستار: ج4/ رقم الحدیث3304/ و3305/، مسند احمد: ج6/ص159/)
”حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ: حضرت نبی اکرم ﷺ میرے پاس(گھر میں) آئے تو میں نے آپ ﷺ کے رُوئے انور پر ایک خاص اثر محسوس کیا کہ کوئی بات پیش آئی ہے۔ حضور ﷺ نے کسی سے کوئی بات نہیں کی اور وُضو فرماکر مسجد میں تشریف لے گئے، میں مسجد کی دیوار سے لگ گئی تا کہ ارشاد ہو تو اس کو سنُوں۔ حضور اقدس ﷺ منبر پر جلوہ افروز ہوئے، اور حمد وثنا کے بعد فرمایا: لوگو! اللہ تعالی کا حکم ہے کہ بھلی باتوں کا حکم کرو اور بری باتوں سے منع کرو؛ مبادا وہ وقت آجائے کہ تم دعا مانگو اور میں اس کو قبول نہ کروں، اور تم مجھ سے سوال کرو اور میں اس کو پورا نہ کروں، اورتم مجھ سے مدد چاہو اور میں تمہاری مدد نہ کروں، حضور اقدس ﷺ نے صرف یہ کلمات ارشاد فرمائے اور منبر سے اتر آئے۔“ (ترغیب)
(جاری۔۔۔۔۔۔)
[اگلی قسط میں پڑھیں: "ترکِ دعوت پر نبی ﷺ کی زبان سے لعنت”]
Comments are closed.