ویلنٹائن ڈے کی حقیقت و تباہ کاریاں

از قلم ?️محمد شاہنواز صدیقی
متعلم
دار العلوم وقف دیوبند

بسم اللہ الرحمن الرحیم

قارئین کرام……………..! آج کے اس پرفتن دور میں مغربی تہذیب نے بہت سے بیہودہ رسوم ورواج کو جنم دیا بدتہذیبی اور بدکرداری کے نئےنئے طریقوں کو ایجاد کیا
جسکی لپیٹ میں اس وقت پوری دنیا ہے اور بطور خاص مسلم معاشرہ اسکی فتنہ سامانیوں کا شکار ہوتا جارہا ہے »»
مختلف عنوانات سے دنوں کو منانے اور اس میں رنگ رلیاں رچانے کے کلچر کو فروغ دینا شروع کیا چنانچہ ان ہی میں ایک 14 فروری کی تاریخ ہے جس کو٬٬یوم عاشقاں٬٬ یا٬٬یوم محبت٬٬کے نام سے منایا جاتا ہے » اس دن بے حیائی اور بے شرمی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے ناجائز طور پر اِظہارِمحبت کیلئے اس دن کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے »»
اسکا تاریخی پس منظر یہ کہ ایک پادری جسکا نام ویلنٹائن تھا یہ تیسری صدی کے آخر میں روحانی بادشاہ کلاڈیس ثانی کے زیرِحکومت
رہتا تھا »»
کسی نافرمانی کی وجہ سے
بادشاہ نے اسے جیل بھیج دیا جیلر کی لڑکی سے اسکی شناسائ ہوگئ.. وہ لڑکی ایک سرخ گلاب کا پھول لے کر اسکی زیارات کیلئےآتی تھی ایک دن ویلنٹائن نےاپنی معشوقہ سے یہ کہا کہ14فروری کا دن ایسا ہے کہ اگر عاشق اپنے معشوقہ
سے جسمانی تعلقات بھی قائم کر لیں تو اسکے لئے یہ کوئ گناہ نہیں ہے وہ اس پہ
راضی ہوگئی اور کر گزرے»»
جب باشادہ کو یہ اطلاع ملی تو اسے پھانسی دینے کا حکم صادر کیا »
چنانچہ پادری نے آخری لمحات میں
اپنی محبت کااظہاراس انداز سے کیا کہ اپنی معشوقہ کے
نام ایک کارڈ ارسال کیا جس
پر یہ عبارت تحریر کی »»»»

.مخلص ویلنٹائن کی طرف.
سے
اسکے چلےجانے کے کچھ عرصے بعد چند لوگوں نے اسے محبت کا شہید جان کر
عقیدت کا اظہار کیا اور اسکی یاد میں یہ دن منانا شروع کردیا »»
بہرحال آج اس رسم بد نے
ایک طوفان بے حیائی برپا کر دیا عفت و عصمت کا جنازہ نکلا جارہا اسکی وجہ سے روز مرہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں نہایت شرمناک واقعات رونما ہورہے
ہیں »»»
..ویلنٹائن ڈے کی تباہیاں .. ویلنٹائن ڈے نے پاکیزہ معاشرہ اخلاقی قدروں کو تہس نہس کیا. رشتوں؛تعلقات؛احترام؛انسانیت؛ تمام چیزوں کو پامال کیا ہے لال گلاب اور سرخ رنگ اسکی
خاص علامت ہے پھول کی تقسیم اور اس موقع پر ویلنٹائن کارڈ کا تبادلہ بھی اظھار محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے »»
ویلنٹائن کی جھوٹی محبت کا انجام کیا ہوتا ہے »
آئیے دیکھتے ہیں. عشق کا بھوت نفرت میں بدل گیا ؛
محبت کی شادی کا درد ناک انجام؛ خاوند کے ہاتھوں محبوبہ کا قتل؛ عشق کی خاطر بہن نے بھائی کا قتل کردیا؛محبت کی ناکامی پر دوبھائیوں نے خودکشی کرلی ؛محبت کی ناکامی نوجوان ٹرین کے آگے کود گیا؛
یہ وہ اخباری سرخیاں ہیں جو روزہ مرہ اخبارات کی زینت بنتی جارہی ہیں !
امت مسلمہ کے نوجوانوں کو ان تمام لغویات اور واہیات قسم کی چیزوں سے بچنا ضروری ہے!
بالخصوص اسکولوں کالجوں
اور یونیورسٹیوں میں!
موجودہ دور میں جو فتنے
پیدا ہورہے ہیں انکے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
اپنے اصحاب سےآگاہ فرمادیا تھا !
ایک وقت ایسا بھی آئیگا کہ میری امت کے گروہ اللہ کے دشمنوں (یہودی ونصاری) کی پیروی کرتے ہوئے انکے مذہبی تہواروں اور انکے رسوم ورواج کو اپنائینگے!

اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائیں.

Comments are closed.