آزاد میدان ممبئی میں حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب کا خطاب

از…. مفتی محمد اجمل قاسمی
آج مورخہ23 فروری 2020 شام مغرب بعد ممبئی کےآزادمیدان میں آزادی کی امید لے کر بیٹھے
برٹش حکومت کا تختہ پلٹنے والےمجاہدین آزادی کا ذکر خیر ہم نے سنا، من جملہ پروگرام کامیاب رہا. خصوصا حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب نے کافی حد تک کھل کر ظالم حکومت کو للکارا ساتھ ہی ساتھ این پی آر کی سنگینی کو بہترین انداز میں اجاگر کیا اور ملک کے تمام باشندوں کو اطمینان دلایا کہ ظالم حکومت آج نہیں تو کل پیچھے ہٹے گی
اور اگر ظالم حکومت کا تختہ پلٹنا ہے تو آپسی بھائی چارگی کو پیدا کرنا ہوگا مسلم غیر مسلم اور تمام باشندوں کو ایک ساتھ مل کر اپنی آواز بلند کرنا ہوگی جہاں جہاں پروٹیسٹ ہو رہے ہیں اس میں مسلم غیر مسلم سب لوگ شرکت کریں تنہا مسلم نہ ہوں اور ہر کام میں مسلم غیر مسلم بھائی چارگی کو قائم رکھنا ہوگا
آج نہیں تو کل ظالم حکومت کو دھول چاٹنے پر مجبور ہونا پڑے گا
Comments are closed.