اشفاق آئی ٹی آئی جالے کے انسٹرکٹر عبدالشاکر کا انتقال ، ڈائریکٹر شہباز محمد کا اظہار افسوس

جالے(محمدرفیع ساگر؍بی این ایس) مقامی بلاک کے تحت اشفاق آئی ٹی آئی جالے کے انسٹرکٹر عبدالشاکر کا بدھ کو نئی دہلی میں دن کے ساڑھے 11 بجے انتقال ہوگیا۔وہ فالج کا شکار ہونے کے بعد دہلی میں زیر علاج تھے۔جیسے ہی ان کی موت کی خبر یہاں آئی آئی ٹی آئی میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔موصوف تقریبا 60 برس کے تھے۔اشفاق آئی ٹی آئی کے ڈائریکٹر شہباز محمد نے انسٹرکٹر کی موت پرگہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ادارہ کے لئے عظیم خسارہ قرار دیا ہے۔مرحوم 4سال سے زیادہ سے یہاں اپنی خدمات انجام دےرہے تھے ۔ وہ نہایت کی شریف، علم دوست اور طلباء سے بے انتہاء محبت کرنے والے انسان تھے ۔ان کے انتقال پر پرنسپل نلین پشکر، ثمان غنی ،صورت سر پرنس ،منظورسر ،راجیش وغیرہ نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.