بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین عہدہ کے لیے مولانا انیس الرحمن اسلامی سب سے موزوں شخصیت :نصراللہ قاسمی

مدھوبنی ومضافات کے علمائے کرام نے بہارحکومت سے کیامطالبہ
مدھوبنی (پریس ریلیز) بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے چیئرمین عہدہ کے لیے مولانا انیس الرحمن اسلامی کی شخصیت سب سے موزوں ترین ہے، مولانا انیس الرحمن ایک باصلاحیت عالم دین، مدرسہ کے انتظام و انصرام کا طویل تجربہ رکھنے والے ہیں، وہ ایک طویل عرصے سے مدرسہ اسلامیہ مدھوبنی کے انتظام و انصرام کو دیکھ رہے ہیں ساتھ ہی ضلع کے سیکڑوں ملحقہ مدارس کی نگرانی کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار مدرسہ اصلاح المسلمین بینی پٹی کے سکریٹری اور دارالعلوم وقف دیوبند کے سابق استاد مولانا رضوان احمد قاسمی نے اپنے پریس بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ اس وقت بہار مدرسہ بورڈ میں چیئرمین کا باوقار عہدہ خالی ہے اور حکومت نے کسی کو بھی اب تک اس عہدے پر فائز نہیں کیاہے جس کی وجہ سے مدرسہ بورڈ کے کاموں میں خلل واقع ہورہا ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد اس عہدے کو پرکرکے مدرسہ بورڈ کے کاموں کو آگے بڑھائے، اس موقع پر مدرسہ اصلاح المسلمین بینی پٹی کے معاون پرنسپل مولانا نصراللہ قاسمی نے کہا کہ مولانا انیس الرحمن اسلامی کو چئیرمین بنانے سے مدارس ملحقہ کا بہت فائدہ ہوگا اور مدرسہ بورڈ ترقی کے بام عروج پر پہونچے گا،مولانا انیس الرحمن علوم دینیہ کے ساتھ علوم عصریہ پر بھی مہارت رکھتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنے طویل تجربات سے مدرسہ بورڈ کو فائدہ پہنچائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف میرا ہی مطالبہ نہیں ہے بلکہ ضلع کے اکثر مدارس ملحقہ کے اساتذہ و ذمہ داران کے دل کی آواز ہے، اور حکومت کو اس پر غور کرنا چاہیے۔مطالبہ کرنے والوںمیں مولاناعبدالخالق ذاکرامینی ناظم مدرسہ اسلامیہ سہسپور،مولانانوراللہ پرنسپل مدرسہ اصلاح المسلمین بینی پٹی،مفتی ارشدقاسمی مدرسہ اصلاح المسلمین بینی پٹی اورماسٹرفیاض صاحب شامل ہیں۔
Comments are closed.