صفا ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج کے حافظ طالب علم کی نیٹ امتحان میں شاندار کامیابی

ممبئی (اسٹاف رپورٹر) شہر ممبئی کے مشہور ادارے صفاہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج کے طالب علم حافظ شیخ محمد ذکوان ابن ڈاکٹرعبدالحنان نے نیٹ امتحان میں زبردست کامیابی حاصل کی۔انھوں نےنیٹ میں 720میں سے 690 نمبرات حاصل کیے اور ملک بھر سے شریک اس امتحان کے 18 لاکھ طلبہ میں 299واں رینک حاصل کیا۔
اس طالب علم نے صفا اسکول ہی میں عصری علوم کے ساتھ حفظ قرآن کی تکمیل کی ہے اور ایک دن میں مکمل قرآن حفظ سنایا ہے نیز دسویں جماعت میں %92 اور بارہویں جماعت میں %81 فیصدسے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
ہم صفا کے منتظمین واساتذہ حافظ ذکوان اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کی باری تعالی انہیں آئندہ بھی اسی طرح کامیابیاں عطا کرے اور موصوف اسی طرح اپنی قوم و ملک کا نام روشن کرتے رہیں۔
Comments are closed.