Baseerat Online News Portal

قوم کی ترقی میں حصہ لیں

مکرمی!
آج قوم مسلم خصوصااورپوراملک عموماجس حالت سے گذررہاہے وہ کسی سے مخفی نہیں ہے ،غربت عام ہوچکی ہے ،اس کے باوجودنہ قوم کوترقی دینے کاجذبہ ہمارے اندرہے اورنہ اپنے ملک کی صورت حال پرکوئی تشویش ،المیہ یہ ہے کہ ہم مسلمان بھی اس طرح کی فکروںسے بالکل عاری ہیں،دیکھاجائے تودوسری اقوام کے اندراپنی قوم کی ترقی کے سلسلہ میںصرف اچھے خیالات ہی نہیں؛اچھی کارکردگیاں بھی ہیں،اپنی کمائی کاکچھ فیصدقوم کے لئے نکالنے کاجذبہ ان کے اندرمحسوس ہوتاہے ،جب کہ ہمارے اندریہ سوچ کم ہے ،اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم کچھ اقدام کریںاپنی قوم کی ترقی کے لئے کچھ سوچیں،اوقاف کاصحیح استعمال کریںآج اوقاف کا لاکھوںکروڑوںکامال حقدارتک نہ پہنچ کرایسے لوگوں کے جیبوں میں جارہاہے جن کے پاس نسلوں کے لئے خرچ کاانتظام پہلے سے ہے اورمسلمان غریب معمولی علاج کے لئے دردرمانگتاپھررہاہے ،حق کوحقدارتک پہونچانے کی فکرکریں،خصوصاقوم کے بچوں کوتعلیمی میدان میں آگے بڑھانے کے سلسلہ میں کم ازکم ہفتہ واری محلہ کے ذمہ داراں اوردانشوران کی بیٹھکیں ہوں اس میں جائزہ لیاجائے کہ محلہ کاکونسابچہ بغیرتعلیم کے رہ رہاہے ،پھراس کے اسباب اوراس کی تلافی کی فکریں کی جائیں،اوربچوں کے لئے اچھے اداروں کا انتظام یااچھے ٹیوشن کاانتظام کیاجائے ،اس کام کے لئے ہمارے پاس مسجدایک بڑاسہاراہے ،عہدنبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں ترقی کی فکریں یہیں سے ہوتی تھیں،ہاں ایک کام یہ بھی ہے کہ ہم اپنی شادی کے بے جااخراجات کوختم کریں،باقی رقم قوم کے بچوں اورقوم کی ترقی کے لئے فی سبیل اللہ خرچ کرنے کی ہمت کریں،ان شاء اللہ آپ کی یہ فکرآنے والوں کی نسلوں میں یادگاری کاذریعہ بنے گی ۔
سیدظہیرٹپٹوری 9008879129

 

Comments are closed.